سنگرا مچھلی Cobia Fish

تعریف و معلومات:

سنگرا مچھلی اکثر نسبتا گرم اور شفاف پانیوں میں مرجان کے قریب، عام طور پر کھاری کے قریب پائی جاتی ہے جہاں دریا (میٹھا) اور سمندر (کھارا) کا پانی ملتا ہے ۔ یہ  کیچڑ،لسے،   پتھریلے تہوں اور مرجان کے اوپر، وریل یا چٹانوں والے کنارے کے قریب  اور مینگروز  کے دلدل،  ساحل میں  جیٹی کے ستونوں اور بوئے کے قریب، اور سمندر کے بیچ میں تیرتے ہوئے اور ساکن بنی ہوئی چیزوں مثلا آئل رگ اور دوسرے بڑے اسٹرکچر، ملبے، کھڑے جہازوں کے پاس پائی جاتی ہے۔  اور اکثر ان کے گرد جمع ہوجاتی ہیں۔ اسے ہینڈ لائن ( باٹم اور تارو)، ٹرالنگ اور ہوجو پر شکار کیا جاتا ہے۔ یہ کیکڑے، چھوٹی مچھلی، اور میہ شوق سے کھاتی ہے۔ جبکہ موسم گرما میں افزائش نسل کرتی ہے۔ یہ اکثر بنا جھنڈ  یا غول کے رہتی ہیں اور کم  شکار ہوتی ہیں ۔دوسرے مشہور  ناموں میں درج ذیل نام شامل ہیں۔

Black Kingfish, Black Salmon, Ling, Lemonfish, Crabeater, Prodigal Son, Codfish and Black Bonito

پہچان اور رنگت:

سنگرا کا زیادہ سے زیادہ وزن 78 کلو اور سائز 2 میٹر ( 78 انچ) تک ہوتا ہے۔  سنگرہ کا جسم ایک تکلے (اسپنڈل) کی مانند ہوتا ہے۔ جبکہ اسکا سر چپٹا اور آنکھیں چھوٹی ہوتی ہیں۔ نیچے کا جبڑا اوپر کے جبڑے سے تھوڑا لمبا ہوتا ہے۔  ریشے دار نرم بالوں  والا جبڑا، زبان، اور تالو۔ اسکا جسم ملائم اور کم چھلکے دار ہوتا ہے۔ اسکا رنگ گھاڑا بھو را ، پیٹ کی جانب 2سفید مائل  اور کنارے کے حصہ پر 2 بھورے رنگ کی پٹیاں نمایاں ہوتی ہیں۔ افزائش نسل کے دوران یہ دھاریاں مزید واضح ہوجاتی ہیں، جب یہ مزید گاڑھی ہوجاتی ہیں تو چمکنے لگتی ہیں۔  چھاتی پر بڑے پنکھ یا پر عموما   افقی  ہوتے ہیں جسکی وجہ سے یہ شارک مچھلی کی تشبیہ  دیتے ہیں۔  اسکے کمر پر موجود پنکھ 6 سے 9 علیحدہ  یا الگ الگ، چھوٹے، مظبوط، اور تیز  ریڑھ کی ہڈیاں ہوتی ہے۔ ان ریڑھ کی ہڈی کی شکل کی بنا پر اس مچھلی کے خاندان کا  نام\” Rachycentridae\” گریک یا یونانی لفظ\” Rhachis \” (ریڑھ کی ہڈی  )اور \” Kentron \”( ڈنگ)   سے متاثر ہوکر رکھا گیا۔ جوان سنگرہ کی دم  تیز دار اور تھوڑی کانٹےدار نما ہوتی ہے جو اکثر گاڑھے بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔ اس مچھلی میں تیرنے والا مثانہ (Swimming Bladder)نہیں ہوتا۔ چھوٹی سنگرہ مچھلی پر نمایاں کالی اور سفید  دھاریاں  جبکہ اسکی دم  گولائی میں ہوتی ہے۔ آپ جب بھی سنگرا کا شکار کریں تو مضبوط  اوزار استعمال کریں کیونکہ  سنگرا آپ کو لمبا رن دے سکتی ہے، یہ آپ کو تعمیرات یا چٹانوں کے قریب کھینچتی جسکی وجہ سے آپ کی لائن ٹوٹ سکتی ہے، اور عموما  لائن اکثر ٹوٹ جاتی ہے جو بڑے سنگرا کو ہینڈل نہ کرسکنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

سنگرا  ہمہ تغیری(Eurythermal) یعنی جو ایک بڑی مقدارمیں  درجہ حرارت   کی تبدیلی کو برداشت کرسکتی ہو، ایسی مچھلی ہے۔ یہ 1.6 سے 32.2 درجہ حرارت تک برداشت کر سکتی ہے۔ اسکے علاوہ  یہ ہمہ شورابی (Euryhaline)یعنی  جو ایک بڑی مقدارمیں  کھارے پن( نمکین پانی) کی تبدیلی کو برداشت کرسکتی ہو، ایسی مچھلی بھی ہے۔ یہ 5  سے 44.5ppt یعنی Part Per Thousand تک کھارے   پانی میں رہ سکتی ہے۔

افزائش نسل اور نشوونما 

نر مچھلی 2 سال جبکہ مادہ 3 سال میں جوان ہوجاتی ہے۔ اسکی عمر کم از کم 15 سال یا اس سے زائد ہوتی ہے۔ اسکی افزائش نسل عموما اپریل تا ستمبر بڑے پانیوں میں ہوتی ہے ۔ جبکہ مادہ مچھلی بار آوری کے موسم میں 30 بار تک انڈے دی سکتی ہے۔ سنگرا عموما 2 سے 3 فٹ تک بڑھتی ہے جبکہ اسکا وزن 25 کلو تک ہوتا ہے۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ لمبائی 2 میٹر (78 انچ) اور وزن 78 کلو تک ہوسکتا ہے۔

مقام و جائے وقوع:

عبدالرحمان گوٹھ(چکول،  میٹنگ، وریل)، مبارک ویلج،  سنہرا کے پوائنٹ

پانی میں وقوع:

پانی کیاوپری  تہہ میں  کم از کم 5 وام  سے 10 وام پر۔

لائن/ڈوری: 65     سے100 پاؤنڈ(lb)

ہک/کنڈے:06 /08نمبر کے  Hookمطلوبہ حجم کی مچھلی کے شکار کے حساب سے۔

وزن:   گولی یا پٹی وزن پانی میں کرنٹ کے مطابق

چارہ:    زندہ میہ،  میہ کی پٹی ، کیکڑے اور لوئر / بانگڑہ  پر اسٹرائیک   کرتی ہے۔

سنگرا کے لئے ڈوری بنانے  اور شکار کا طریقہ:

شکاریوں کے لیے اس مچھلی کا شکار انتہائی دلچسپ ہوتا ہے کیونکہ یہ زور لگانے میں کافی جاندار ثابت ہوتی ہے اور اسکے شکار میں کافی مزہ آتا ہے۔ اسے ٹرالنگ اور تارو، دونوں پر کھیلا جاتا ہے۔سنگرا مچھلی کو ٹارگٹ کرنے کے ہمارے ہاں دو طریقے استعمال کئے جاتے ہیں، ٹرالنگ اور تارو۔

تارو یا فلیٹ لائن کے ذریعے:

تارو کا موسم کراچی میں کوئٹہ کی ہوا چلنے کے بعد عموماً ومبر سے جنوری کے مہینے تک ہوتا ہے جب موسم قدرے ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔  تارو  خاص طور پر سرمئی کے شکار کے لیے کھیلا جاتا ہے جبکہ اس میں عام طور پر  کچھ سطح  کی مچھلیوں کا جیسے کہ  آبڑوس، سنگرا ،مُلا ، سارم یا آل  اور کُندوغیرہ کا شکار بھی  ہوتا ہے جبکہ اگر پانی کا کرنٹ کم ہو اور ڈور تہہ میں بیٹھ جائے یا شکاری خود باٹم کا شکار کھیلے تو  گھسرکا شکار بھی ہوتا ہے۔

تارو  شکار کے لیے صبح روشنی سے پہلے نکل جائیں اور جتنی جلدی ہو سکے شکار کے پوائنٹ پر پہنچ جائیں۔ تارو عموماً صبح سورج نکلنے سے شام سورج غروب ہونے تک کھیلا جاتا ہے۔ تارو کے شکار میں کشتی ایک جگہ لنگر انداز یا اینکر کرنے کے بعد ہٹائی نہیں جاتی بلکہ صرف شکار سے  واپسی کے وقت ہی لنگر نکالا جاتا ہے۔

تارو میں استعمال ہونے والا چارہ: تارو میں سب سے اہم چیز چارہ ہوتا ہے۔

1- بانگڑہ مچھلی 2- لوئر مچھلی    3- کلری مچھلی
بانگڑہ مچھلی لوئر مچھلی   

چارہ بالکل تازہ ہونا ضروری ہے ۔ چارہ جتنا زیادہ پُرانا ہو گا اتنا  ہی خراب نتیجہ یا رزلٹ ملے گا۔ تارو میں چارے کا استعمال دو جگہ پر ہوتا ہے۔

        1-چھٹ کرنے کے لئے                  2-کانٹے میں لگانے کے لئے

چھٹ:  چارے کو ہاتھوں کے ذریعہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے یا اسے برتن میں ڈال کر پیسنے کے بعد  پانی میں ڈالنے کو چھٹ کرنا کہتے ہیں۔ تارو میں چھٹ  رکتی نہیں بلکہ چلتی رہتی ہے ۔  چھٹ کی لیے عموماً درجہ دوم کا چارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اگر پورے دن کے شکار پر جانا ہو تو کم و بیش دس کلو تک کا چارہ  بھی چھٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

بوٹ یا کشتی اینکر ہونے کے فورا بعد، سب سے پہلے پانی کی گہرائی ناپی جاتی ہے ۔اس مقصد کے لیے کوئی بھی وزن ڈوری کے ساتھ باندھ کر اسے پانی میں پھینکا جاتا ہے اور جب وہ پانی کی تہہ یا باٹم پر لگ جائے تو پھر اس ڈوری کو نکالتے ہوئے وام کی صورت میں ٹوٹل گہرائی کو ما پا جاتا ہے۔

  • تارو پر شکار کے لیے  کم سے کم 6 یا 8نمبر J-Hook کانٹا  استعمال کیا جاتا ہے ۔
  • سنگرا مچھلی کیلئے ڈور عام تارو ڈور کی طرح ہی بنائی جاتی ہے مگر اس میں لائن مظبوط رکھی جاتی ہے تاکہ اسٹرائیک ضائع نہ ہو۔
  • ہینڈ لائن کیلئےکم از کم 65  سے 100پاؤنڈ کی   برانڈڈ لائن اورنائیلون کوٹڈ لیڈر لائن تقریبا 1 یا1.5 فٹ تک رکھی جاتی ہے۔
  • شکار سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر قسم کی ڈور الگ الگ تیار رکھنا چاہئے۔تاکہ ڈور بنانے میں وقت ضائع نہ ہو۔بعض اوقات مچھلی دس منٹ میں ہی بھاگ جاتی ہے خاص طور پر جب نیچے مچھلی جُھنڈ کی صورت میں جمع نہ ہوئی ہو۔جب شکار جھنڈ کی شکل میں موجود ہو تو  اصل مہارت یہی ہے کہ اینگلرکس طرح مچھلی کو کشتی کے نیچے روکے رکھتا  ہے۔

سنگرا کی ڈور بنانے میں درکار ضروری اشیاء  :

 
نائیلون کوٹڈ اسٹیل وائر پٹی وزن J-Hook  
 
برانڈڈ لائن دونوں ہاتھوں کو مکمل مخالف سمت میں سیدھا کھولنے کے بعد انکے درمیانی فاصلے کو ایک وام کہتے ہیں۔
 
 
 
 

 

 

 

 

سنگرا کے لیے تارو ڈوری

تارو شکار کے لیے کتنی ڈور یاں کرنی چاہیے؟

کم از کم 4 ڈوریوں میں چارہ لگا کر پانی میں تہہ سے اوپر  مختلف وام پر پھینکا جاتا ہے ۔ڈور کو 1 وام سے لے کر 4 وام اونچائی رکھا جاتا ہے۔ یہ گہرائی پانی کے کرنٹ کے حساب سے طے کی جاتی ہے ۔ اگر کرنٹ نارمل ہے تو یہی ترتیب رکھی جاتی ہے ، اگر بہت کم ہے تو پھر درست لمبائی کا خاص تعین کیا جاتا ہے جبکہ  کرنٹ زیادہ ہونے کی صورت میں   لمبائی زیادہ رکھی جاتی ہے تاکہ وہ مطلوبہ گہرائی پر پہنچ سکے۔

تارو کے دوران کشتی کے سامنے کا منظر تارو کے دوران کشتی کے اوپر سے منظر

تارو شکار کے لیے چارہ لگانے کے طریقے:    

  تارو کے لیے 4 مختلف طریقوں سے چارہ  لگایا جاتا ہے جس میں

1- ثابت بانگڑہ   لگا کر 2- سیدھی اور الٹی کتاب کی صورت میں 3- برفی کی صورت میں
4- لڈو کی صورت میں 5- کیک کی صورت میں       

اگر ڈور پر اسٹرائک (مچھلی لگنا) یا چال  نہ ہو رہی ہو تو کم از کم چالیس سے پچاس منٹ کے بعد چارہ تبدیل کریں اور چھٹ مسلسل جاری رکھیں۔ اسڑائک کی صورت میں باقی شکاری اپنی  ڈور یاں فورا لپیٹ  لیں تاکہ مچھلی اگر کشتی کے گرد گھومے تو ڈور یاں آپس میں الجھ کر خراب نہ ہوں ۔ ورنہ اکثر اس وجہ سے اسڑائک کے ضائع ہونے کا امکانات ہوتے ہیں۔ 

ٹرالنگ کے ذریعے شکار کا طریقہ:

ٹرالنگ کے ذریعے سنگرا کا شکار بہت ہی عمدہ رہتا ہے کیونکہ یہ ایک فا ئیٹنگ فش ہے۔ ٹرالنگ کے لیے زیادہ تر پاکولا، پنک، سی گرین اورتیر رنگ والے لوئرز استعمال کیے جاتےہیں۔ لا ئن تقریبا  45 سے 60پا ؤنڈ اور ٹرالنگ ریل کسی بھی اچھی برانڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کشتی کی اسپیڈتقریبا  5 سے 6 ناٹ (Knot)تک ہونی چاہیے ۔ٹرالنگ پر زیادہ تر یہ چرنا کی پہاڑی کے آس پاس والے پوا ئنٹس پر لگتی ہے ۔  اسکے علاوہ عبدالرحمان گوٹھ میں منارے اور بتی  کے پوا ئنٹس پر بھی بھرپور لگتی ہے۔  ٹرالنگ کے متعلق مکمل طریقہ کار اور تفصیل اسی سلسلے کی تحریر میں موجود ہے جسکا مطالعہ یقینا بہت مفید رہے گا۔

ٹرالنگ کے ذریعےسنگرا کے شکار کے لیے درکار اشیاء

ریل اور راڈ SHIMANO TIAGRA REEL Orange & White Bucktail Fishing Lure Jigs
Bucktail Banana Jigs Okuma Savage Gear Real Eel Halco Red Head 
 
Savage Gear Sandeel 7\” Tsunami Sand Eel Lure Bright Color Lures

ٹرولنگ کے دوران لوئرز اور لائن استعمال کرنے کا درست طریقہ

سنگرا مچھلی کی غذائیت و افادیت: 

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور:

سنگرا مچھلی اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اور  غذائیت سے بھرپور ہے۔یہ دل کےامراض میں فوائد اور دماغی صحت کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اعلی پروٹین مواد:

سنگرا  پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جوپٹھوں کی نشوونما ، ٹشو کی مرمت ، اور مجموعی طور پر جسم کی طاقت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وٹامنز اور معدنیات:

 سنگرا مچھلی میں پائے جانے والے ضروری وٹامنز اور معدنیات کی متنوع اقسام  پائی جاتی ہیں جو ایک اچھی طرح سے مکمل اور متوازن غذائی پروفائل میں حصہ ڈالتے ہیں۔

کم مرکری والی غذا  اور محفوظ فارمنگ  کے قابل:

سنگرا میں مرکری لیول کم ہونے کی وجہ سے اس کا کھانا بالکل صحتمند اور محفوظ ہے۔ اسکے علاوہ اسکے فارمنگ کے ماحولیاتی اثرات  بہت ہی بہتر اور کم ہیں۔

دل کے لیے صحت مند غذائی اجزاء سے بھرپور:

سنگرا میں مخصوص غذائی اجزاء موجود ہیں جو دل کے صحت لیے بہت مفید ہیں ہیں ، جیسے اومیگا -3S ، پوٹاشیم ، اور سیلینیم ، آپ کے دل کے نظام کی دیکھ بھال کرنے کا ایک اہم کردار ادا کرتے  ہیں۔

متوازن وزن اور غذائی اجراء کی بہتات:

متوازن وزن اور مجموعی غذائی ضروریات پورا کرنے میں سنگرا  مچھلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ غذائیت سے بھرپور کھانا کم کیلوری کی مقدار کے ساتھ بہت سارے غذائی اجزاء پیش کرتا ہے ، جو بالآخر غذائی تسکین اور وزن میں کمی میں کردار ادا کرتا ہے۔

Cobia Grilled Fish سنگرا مچھلی گرل  Cobia Fish Fried Homemade سنگرا  مچھلی فرائی 
Fish Plain Grilled, 4 oz (113g) Cobia, 100g of boneless
Calories: 152 Carbs: 0g Fat: 0g Protein: 0g Cal: 119 •Carbs: 0g •Fat: 4.5g •Protein:18.3g

 

 

Related Posts