پاکستان میں ٹرولنگ کے ذریعے بڑی مچھلیوں کا شکارکیسے کریں؟

     ٹرولنگ کیا ہے؟

مچھلی کے شکار کا جدید طریقہ جو بیرونِ ملک ایجاد ہوا اور اب پاکستان میں بھی اسے کافی مقبولیت حاصل ہو چکی ہے۔ٹرولنگ  (Trolling) ایک ایسی ماہی گیری کی تکنیک ہے جس میں چلتی ہوئی  کشتی میں   Lures  یا   Baits  کو کشتی سے پانی میں  مختلف دوری پر چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ مچھلیوں کو اپنی طرف راغب کیا جا سکے۔ اس تکنیک میں مختلف گہرائیوں اورکشتی کی  رفتاروں پر  Lures  استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ تکنیک خاص طور پر بڑی اور تیز رفتار مچھلیوں کے شکار کے لیے مؤثر ہے، جیسے سرمئی،   کند (Barracuda)،   ٹونا،  سنگرا، سارم اور گھوڑ وغیرہ    ۔

ٹرولنگ زیادہ تر گہرے سمندر میں کی جاتی ہے جبکہ گھسر کے لیے ٹرولنگ کم گہرے اور کنارے پر پتھراٹی کے قریب کی جاتی ہے۔ عام طور گہرائی کی مناسبت سے سمندر  کی  دو اقسام پائی جاتی ہیں: 

  1. ان شور    (Inshore)یا کم گہرائی والے حصے                2.   آف شور    (Offshore) یا زیادہ گہرائی والے حصے

پاکستان میں سمندر صرف سندھ اور بلوچستان میں پائے جاتے ہیں اور زیادہ تر شکاری ان شور (Inshore)میں ہی شکار کرتے ہیں۔ اس لیے یہاں جو معلومات فراہم کی جائیں گی وہ اسی کے حوالے سے ہوں گی۔ 

ان شور اور آف شور کے درمیان فاصلہ اور حدود

سمندر میں ان شور اور آف شور کے علاقے عام طور پر ساحل سے فاصلے، پانی کی گہرائی، اور مخصوص سمندری خصوصیات کی بنیاد پر طے کیے جاتے ہیں۔

Inshore and Offshore areas in Opensea

ان شور (In-shore)

  • فاصلہ: یہ ساحل سے شروع ہو کر تقریباً 12 ناٹیکل میل (23 کلومیٹر) تک ہوتا ہے، علاقے کے لحاظ سے فرق ہو سکتا ہے۔
  • پانی کی گہرائی: عام طور پر گہرائی 200 میٹر (656 فٹ) تک ہوتی ہے، جو کانٹینینٹل شیلف (continental shelf) کے علاقے کو شامل کرتی ہے۔

خصوصیات:

  • کم گہرے پانی، جن میں اکثر زمینی نشانیاں (landmarks) یا وریل کی چٹانیں نظر آتی ہیں۔
  • یہاں مد و جزر، لہروں اور ساحلی دھاروں کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔
  • زمین سے غذائی اجزاء کے بہاؤ کی وجہ سے یہاں سمندری مخلوق اور مختلف مچھلیوں  وغیرہ کی بھرمار ہوتی ہے۔

آف شور(Off-Shore)

  • فاصلہ: یہ 12 ناٹیکل میل (23 کلومیٹر) کے بعد شروع ہوتا ہے اور200 ناٹیکل میل (370 کلومیٹر)  کھلے سمندر  تک ہے
  • پانی کی گہرائی: عام طور پر گہرائی 200 میٹر (656 فٹ) سے3000 میٹر (9842 فٹ)  تک ہوتی ہے، اور یہ گہرے سمندر یا “پیلجک زون” (Pelagic Zone) تک پہنچ جاتا ہے۔

خصوصیات:

  • زیادہ گہرے پانی، جو ساحلی اثرات سے کم متاثر ہوتے ہیں۔
  • بڑی pelagic مچھلیوں جیسے ٹونا، مارلن، اور شارک کے مسکن۔
  • یہاں سرگرمیاں (جیسے مچھلی پکڑنا یا تیل کی تلاش) کے لیے بڑے اور بہتر سازوسامان والی کشتیاں ضروری ہوتی ہیں۔

ان حدود کا تعین مقامی جغرافیہ، قانونی تعریفوں، اور مختلف مقاصد (مثلاً مچھلی کے زون یا ماحولیاتی انتظام) کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔

Related Posts