پاکستان میں ٹرولنگ کے ذریعے بڑی مچھلیوں کا شکارکیسے کریں؟
ٹرولنگ کے لیے اہم نکات
- کشتی کی رفتار درست رکھیں:
- کراچی میں ٹرولنگ کے لیے 4-6 ناٹ کی رفتار زیادہ موزوں ہے۔
- اضافی جھری(لوئر) ساتھ رکھیں:
- خراب جھری(لوئر) کو بدلنے کے لیے متبادل جھری(لوئر)ز ہمیشہ ساتھ رکھیں۔
- پیشگی تیاری کریں:
- کراچی کے سمندری ماحول، کرنٹ اور مچھلیوں کی عادات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔
یہ اقدامات کراچی کے سمندری ماحول میں ٹرولنگ کے لیے کامیاب شکار کے امکانات کو بڑھائیں گے۔
احتیاطی تدابیر:
- ہوا کا جائزہ لیں : ٹرولنگ کے دوران ہوا کی رفتار اور سمت کو ضرور دیکھیں، تاکہ آپ اپنے کشتی کے کنٹرول میں رہ سکیں۔
- لائف جیکٹ کا استعمال : گہرے پانی میں ٹرولنگ کرتے وقت لائف جیکٹ پہننا ضروری ہے، خاص طور پر خراب موسم میں۔
- موسمی حالات کو دیکھیں : بارش یا تیز ہوا میں ٹرولنگ سے گریز کریں، کیونکہ کشتی کو کنٹرول کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
- کامیاب Lure کا انتخاب : پانی کی شفافیت، روشنی، اور گہرائی کے مطابق Lure کا انتخاب کریں تاکہ شکار کامیاب ہو۔
ٹرولنگ کے شکار کے لیے اہم مقامات
پاکستان میں ان شور(Inshore) ٹرولنگ کے لیے رفتار کے اصول اور نکات
پاکستان کے ساحلی پانی، خاص طور پر سندھ اور بلوچستان کے قریب، ان شور ٹرولنگ کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ یہاں مختلف اقسام کی شکاری مچھلیاں پائی جاتی ہیں، جن کے لیے درست رفتار اور تکنیک کا انتخاب کامیاب شکار کے لیے بہت اہم ہے۔
مختلف مچھلیوں کے لیے ان شور ٹرولنگ کی درکار رفتار
- سرمئ(King Mackerel):رفتار: 4-6 ناٹس۔ یہ مچھلی درمیانی رفتار پر حرکت کرتے ہوئے چارے پر حملہ کرتی ہے۔
- گلپت (Trevally):رفتار: 3-5 ناٹس۔ یہ مچھلی نسبتاً کم رفتار پر آسانی سے شکار ہو سکتی ہے۔
- ٹونا (Tuna):رفتار: 4-7 ناٹس۔ان شور میں ٹونا کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں، جو درمیانی اور زیادہ رفتار پر شکار کرتی ہیں۔
- آبڑوس (Dorado Mahi Mahi):رفتار: 6-8 ناٹس۔ یہ مچھلی تیز رفتار لوئرز پر حملہ کرتی ہے۔
- کند-جیرا کند(Barracuda): رفتار: 4-7 ناٹس۔ان شور میں کندکی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں، جو درمیانی اور زیادہ رفتار پر شکار کرتی ہیں۔
ٹرولنگ کی رفتار پر اثر ڈالنے والے عوامل
- زندہ چارہ استعمال کرنے کی صورت میں:
- رفتار کم رکھیں تاکہ زندہ چارہ قدرتی انداز میں حرکت کرے اور مچھلی کو اپنی طرف متوجہ کرے۔
- درکار رفتار: 2-4 ناٹس
- سمندری حالات (لہریں اور ہوائیں):
- بلوچستان اور سندھ کے پانیوں میں موسم کے مطابق رفتار کو ایڈجسٹ کریں۔
- اگر لہریں زیادہ ہوں تو رفتار کم کریں اور چارے کو مزید دور چھوڑیں تاکہ صاف پانی میں بہتر کارکردگی دے سکے۔
- بوٹ یا لانچ کی قسم:
- چھوٹی کشتی (ہوڑہ) یا درمیانی سائز کی انجن والی لانچ زیادہ عام ہیں۔
- ان کشتیوں کے پیچھے کم جھاگ پیدا ہوتا ہے، جس سے شکار کے امکانات بہتر ہوتے ہیں۔
مفید ٹرولنگ نکات
- چارے کی حرکت:
- زندہ چارے (Live Bait) یا مصنوعی لوئرز (Lures) کے لیے رفتار شکار کی نوعیت کے مطابق رکھیں۔
- پاکستان کے پانیوں میں Halco 190XDDیا YO-Zuri, Crystal Minnow جیسے لوئرز زیادہ کامیاب ہیں۔
- سمندر کی لہروں میں شکار:
- جب لہریں تیز ہوں تو چارے کو زیادہ دور چھوڑیں تاکہ وہ صاف پانی تک پہنچ سکے۔
- جھاگ کی مقدار کم رکھیں:
- بوٹ کی رفتار کو ایڈجسٹ کریں تاکہ پانی میں زیادہ جھاگ نہ بنے، جو مچھلیوں کو چارہ دیکھنے سے روک سکتی ہے۔
- صبح اور شام کا وقت:
- کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت ٹرولنگ زیادہ کامیاب رہتی ہے، کیونکہ اس وقت مچھلیاں سطح کے قریب ہوتی ہیں۔
ان شور ٹرولنگ کے لیے رفتار کو شکار کی نوعیت، موسم، اور لانچ کی قسم کے مطابق ایڈجسٹ کرنا ضروری ہے۔ سرمئی، صافی، ٹونا، سنگرا اور آبڑوس جیسی مچھلیوں کے لیے درست رفتار اور مناسب تکنیک استعمال کریں۔اپنی کشتی کی کارکردگی اور چارے کی قدرتی حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان نکات پر عمل کریں تاکہ آپ کا شکار کامیاب اور یادگار ہو۔
ٹرولنگ ایک دلچسپ اور مؤثر طریقہ ہے، مگر کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ صحیح Lure، رنگ، اور گہرائی کا انتخاب کریں۔ دھوپ والے دن چمکدار رنگ، بادلوں والے دن گہرے رنگ ، اور سرد و گرم موسم میں پانی کی گہرائی کے مطابق Lures استعمال کریں۔
تحریر کی طوالت کے لیے بے حد معذرت لیکن کوشش کی گئی ہے کہ ایک ہی مظمون میں تمام معلومات تفصیل اور وضاحت کے ساتھ بیان کردی جائیں تاکہ کسی قسم کی تشنگی باقی نہ رہے۔
اس تحریر کے لیے میں اپنے قابل قدر دوستوں اور سینئرز کا بے حد مشکور ہوں جنکی رہنمائی اور معلومات کی بدولت یہ لکھنا ممکن ہوئی جن میں خاص طور پر یاسر جلال بھائی، عمیر اویس بھائی، عبدالقادر بھائی، عبیدبھائی اور دوسرے احباب شامل ہیں ۔ امید ہے کہ آپ کو یہ کاوش پسندآئی ہوگی اور اسے پڑھنے کے بعد آپکی معلومات میں اضافہ ہوا ہوگا۔ اس تحریر میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اوراس سلسلے میں مفید آراء اور مشورے کو تہہ دل سے سراہا جا ئے گا۔ شکریہ
مزید معلومات اور رابطے کی لیے :