پاکستان میں ٹرولنگ کے ذریعے بڑی مچھلیوں کا شکارکیسے کریں؟

    ٹرولنگ کا موسم یا سیزن 

ان شور ٹرولنگ کا موسم مختلف عوامل پر منحصر ہوتا ہے، جیسے پانی کا درجہ حرارت، مچھلی کی موجودگی، اور موسم۔ یہاں پاکستان میں ٹرولنگ کے لیے موزوں اوقات کا ذکر کیا گیا ہے:

 ان شور ٹرولنگ کا بہترین موسم

  • اگست سے اکتوبر (مون سون کے بعد):
  • مون سون کے بعد پانی نسبتاً صاف ہو جاتا ہے، اور مچھلیاں خوراک کی تلاش میں سطح کے قریب آتی ہیں۔
  • یہ وقت خاص طور پر سرمئی (King Mackerel)، گلپت (Trevally)، اور کندکے شکار کے لیے موزوں ہے۔
Barracuda جیرا کند Giant Trevally-گلپت King Mackerel- سرمئی
 
  Grouper-گھسر Cobia-سنگرا

فروری سے اپریل:

  • سردیوں کے خاتمے اور بہار کے آغاز کے دوران سمندر کا درجہ حرارت مچھلیوں کے لیے موزوں ہو جاتا ہے۔
  • یہ موسم آبڑوس (Dorado, Mahi Mahi )، ٹونا (Tuna)، صافی اور دیگر اقسام کی مچھلیوں کے لیے بہترین ہے۔
ٹونا آبڑوس امبرجیک۔ صافی

موسم کے مطابق اہم نکات

  1. مون سون کے دوران ٹرولنگ سے گریز کریں:
    • جون سے اگست تک مون سون کے دنوں میں سمندر کی لہریں بلند ہوتی ہیں، جو ٹرولنگ کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں۔
  2. درجہ حرارت اور پانی کی کیفیت پر توجہ دیں:
    • مچھلیاں عام طور پر اس وقت زیادہ متحرک ہوتی ہیں جب پانی کا درجہ حرارت معتدل (22-28 ڈگری سینٹی گریڈ) ہو۔
  3. صبح اور شام کا وقت:
    • پاکستان کے ساحلی علاقوں میں مچھلیاں صبح سویرے اور شام کے وقت یا سنجارے میں زیادہ فعال ہوتی ہیں۔

Related Posts