تارو شکار کے متعلق تمام بنیادی معلومات

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ۔۔۔!
تارو کا موسم کراچی میں کوئٹہ کی ہوا چلنے کے بعد عموماً نومبر سے جنوری کے مہینے تک ہوتا ہے جب موسم قدرے ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ تارو خاص طور پر سرمئی کے شکار کے لیے کھیلا جاتا ہے جبکہ اس میں عام طور پر کچھ اوپر کی مچھلیوں کا جیسے کہ آبڑوس، سانگھڑا ،مُلا اور سارم اور کُندوغیرہ کا شکار بھی ہوتا ہے جبکہ اگر پانی کا کرنٹ کم ہو اور ڈور تہہ میں بیٹھ جائے یا شکاری خود باٹم کا شکار کھیلے تو گھسرکا شکار بھی ہوتا ہے۔

سرمئی  مچھلی   (King Mackerel) آبڑوس یا ماہی ماہی (Mahi Mahi) سنگرا مچھلی (Cobia)
دوان یا ٹونا مچھلی(Tuna Fish) ملا مچھلی (Emperor) گھسر یا حمور مچھلی(Grouper)

تارو  شکار کے لیے صبح روشنی سے پہلے نکل جائیں اور جتنی جلدی ہو سکے شکار کے پوائنٹ پر پہنچ جائیں۔ تارو عموماً صبح سورج نکلنے سے شام سورج غروب ہونے تک کھیلا جاتا ہے۔ تارو کے شکار میں کشتی ایک جگہ لنگر انداز یا اینکر کرنے کے بعد ہٹائی نہیں جاتی بلکہ صرف شکار سے  واپسی کے وقت ہی لنگر نکالا جاتا ہے۔

تارو میں استعمال ہونے والا چارہ: تارو میں سب سے اہم چیز چارہ ہوتا ہے۔

1- بانگڑہ مچھلی 2- لوئر مچھلی    3- کلری مچھلی
بانگڑہ مچھلی لوئر مچھلی   

چارہ بالکل تازہ ہونا ضروری ہے ۔ چارہ جتنا زیادہ پُرانا ہو گا اتنا  ہی خراب نتیجہ یا رزلٹ ملے گا۔ تارو میں چارے کا استعمال دو جگہ پر ہوتا ہے۔

        1-چھٹ کرنے کے لئے                  2-کانٹے میں لگانے کے لئے

چھٹ:  چارے کو ہاتھوں کے ذریعہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے یا اسے برتن میں ڈال کر پیسنے کے بعد  پانی میں ڈالنے کو چھٹ کرنا کہتے ہیں۔ تارو میں چھٹ  رکتی نہیں بلکہ چلتی رہتی ہے ۔  چھٹ کی لیے عموماً درجہ دوم کا چارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اگر پورے دن کے شکار پر جانا ہو تو کم و بیش دس کلو تک کا چارہ  بھی چھٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

بوٹ یا کشتی اینکر ہونے کے فورا بعد، سب سے پہلے پانی کی گہرائی ناپی جاتی ہے ۔اس مقصد کے لیے کوئی بھی وزن ڈوری کے ساتھ باندھ کر اسے پانی میں پھینکا جاتا ہے اور جب وہ پانی کی تہہ یا باٹم پر لگ جائے تو پھر اس ڈوری کو نکالتے ہوئے وام کی صورت میں ٹوٹل گہرائی کو ما پا جاتا ہے۔

تارو کی ڈوری یا  لائن بنانے کا مختصر طریقہ:

تارو ڈور بنانے کے لیے کانٹے کو تقریباً 1سے 1.5 فٹ اسٹیل وائر سے بالکل اسی طرح باندھیں جیسے عام لائن سے باندھتے ہیں۔  اب مین لائن یا ڈوری کو اس سے باندھ لیں اور پٹی وزن کو کانٹے سے ایک وام اوپر لگائیں۔ وام: اپنے دونوں ہاتھوں کو مخالف سمت میں سیدھا کرنے کے بعد ایک ہاتھ کی انگلیوں سے دوسرے ہاتھ کی انگلیوں تک کا فاصلہ ایک وام کہلاتا ہے۔

پٹی وزن نائیلون کوٹڈ اسٹیل وائر برانڈڈ لائن
Spool Circle Hook J-Hook
وام ناپنے کا طریقہ پاٹیا یا پٹی تارو کے لیے ڈور

تارو کی ڈوری یا  لائن 

 تاروکی تیار  ڈور

 

  • تارو پر شکار کے لیے  کم سے کم 6 یا 8نمبر J-Hook کانٹا  استعمال کیا جاتا ہے ۔
  •  تارو ڈور باٹم کی پٹی وزن والی ڈور کی طرح ہی بنائی جاتی ہے مگر اس میں لائن مظبوط رکھی جاتی ہے تاکہ اسٹرائیک ضائع نہ ہو۔
  • ہینڈ لائن کیلئےکم از کم 65  سے 100پاؤنڈ کی   برانڈڈ لائن اورنائیلون کوٹڈ لیڈر لائن تقریبا 1 یا1.5 فٹ تک رکھی جاتی ہے۔
  • شکار سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر قسم کی ڈور الگ الگ تیار رکھنا چاہئے۔تاکہ ڈور بنانے میں وقت ضائع نہ ہو۔بعض اوقات مچھلی دس منٹ میں ہی بھاگ جاتی ہے خاص طور پر جب نیچے مچھلی جُھنڈ کی صورت میں جمع نہ ہوئی ہو۔جب شکار جھنڈ کی شکل میں موجود ہو تو  اصل مہارت یہی ہے کہ اینگلرکس طرح مچھلی کو کشتی کے نیچے روکے رکھتا  ہے۔

تارو شکار کے لیے کتنی ڈور یاں کرنی چاہیے؟

کم از کم 4 ڈوریوں میں چارہ لگا کر پانی میں تہہ سے اوپر  مختلف وام پر پھینکا جاتا ہے ۔ڈور کو 1 وام سے لے کر 4 وام اونچائی رکھا جاتا ہے۔ یہ گہرائی پانی کے کرنٹ کے حساب سے طے کی جاتی ہے ۔ اگر کرنٹ نارمل ہے تو یہی ترتیب رکھی جاتی ہے ، اگر بہت کم ہے تو پھر درست لمبائی کا خاص تعین کیا جاتا ہے جبکہ  کرنٹ زیادہ ہونے کی صورت میں   لمبائی زیادہ رکھی جاتی ہے تاکہ وہ مطلوبہ گہرائی پر پہنچ سکے۔

تارو کے دوران کشتی کے سامنے کا منظر تارو کے دوران کشتی کے اوپر سے منظر

تارو شکار کے لیے چارہ لگانے کے طریقے:    

  تارو کے لیے 4 مختلف طریقوں سے چارہ  لگایا جاتا ہے جس میں

1- ثابت بانگڑہ   لگا کر 2- سیدھی اور الٹی کتاب کی صورت میں 3- برفی کی صورت میں
4- لڈو کی صورت میں 5- کیک کی صورت میں       

اگر ڈور پر اسٹرائک (مچھلی لگنا) یا چال  نہ ہو رہی ہو تو کم از کم چالیس سے پچاس منٹ کے بعد چارہ تبدیل کریں اور چھٹ مسلسل جاری رکھیں۔ اسڑائک کی صورت میں باقی شکاری اپنی  ڈور یاں فورا لپیٹ  لیں تاکہ مچھلی اگر کشتی کے گرد گھومے تو ڈور یاں آپس میں الجھ کر خراب نہ ہوں ۔ ورنہ اکثر اس وجہ سے اسڑائک کے ضائع ہونے کا امکانات ہوتے ہیں۔ 

یہ تمام معلومات مختلف شکاریوں کے تجربے اور مشاہدے کے بنیاد پر جمع کی گئی ہے اور یقینا اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ لہٰذا اگر آپ کو اس میں کوئی کمی کوتاہی نظر آئے تو اس کی نشاندہی فرمائیں اور اگر مذید بہتری درکار ہو تو قیمتی آرا ء سے ضرور آگاہ کریں۔ شکریہ

Related Posts