سرمئی یا کنگ میکرل King Mackerel Fish

سرمئی کی تعریف اور معلومات:

سرمئی یا کنگ میکرل ایک ساحلی پیلاجک (Pelagic)نسل ہے ، جس کا مطلب ہے کہ وہ ساحل کے قریب کھلے پانیوں میں رہتے ہیں۔ سرمئی یا  کنگ میکرل عام طور پر 12-45 میٹر (40-150 فٹ) کی گہرائی میں پائی جاتی ہے، جہاں بنیادی ماہی گیری ہوتی ہے بڑی سرمئی تقریبا 115  سے 600 فٹ گہرے پانی میں رہتے ہیں۔یہ 20 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ (68 سے 84 ڈگری فارن ہائیٹ) کی حد میں پانی کے درجہ حرارت کو ترجیح دیتی ہے۔ ۔ بڑی سرمئی (9 کلو گرام یا 20 پاؤنڈ سے زیادہ وزنی) اکثر ساحل پر، داخلی راستوں اور کندی یا نالے کے منہ پر، اور عموما گہرے پانی یا چٹانوں کے گرد پائی جاتی ہے۔کنگ میکرل پانی کے درجہ حرارت ، موسمی تبدیلیوں اور خوراک کی دستیابی میں تبدیلیوں کے ساتھ ہجرت یا  گشت کرتی ہیں۔ سرمئی اکثر بڑے پن یا جھنڈکی شکل  میں رہتے ہیں۔

سرمئی کی رنگت و شناخت :

   سرمئی  یا کنگ میکرل کی  پیٹھ بھوری  اور اسکے اطراف  چاندی  کی  سی رنگت کی ہوتی ہے۔ان پر کمر کی جانب سے درمیانی سطح تک دھاریاں ہوتی ہیں اور انکے پر پیلے سیاہی مائل ہوتے ہیں۔ چھوٹی مچھلی  میں بعض اوقات ہسپانوی سرمئی کی طرح دھبے ہوتے ہیں ،  پورا جسم بہت چھوٹے، مشکل سے نظر آنے والے، معمولی سے جڑے ہوئے چھلکوں سے ڈھکا ہوا  ہوتاہے۔بدن کے پہلے حصے میں ریڑھ کی ہڈیوں کی نسبتا کم تعداد (14-16)  ہوتی ہے۔  وہو مچھلی  کو اکثر سرمئی مچھلی بتا کر فروخت کیا جاتا ہے ہالانکہ وہو اور کنگ میکرل میں بآسانی  فرق کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہو کے دانت چھوٹے اور زیادہ قریب سے بند ہوتے ہیں۔ جبکہ سرمئی کے دانت بڑے اور منہ لمبا ہوتا ہے

کنگ میکرل گیم فش میں سے ایک ہے۔مچھلی شکار کے کھیل میں سرمئی دنیا بھر  میں اپنی تیز رفتار ی کے لئے جانی جاتی ہے ، کنگ میکریل اپنے دور دراز کے رشتہ دار ،   وہو سے رفتار میں مماثلت رکھتی ہے۔

سرمئی کی خوراک:

سرمئی یا کنگ میکرل ایک پُرجوش، موقع پرست گوشت خور  شکاری مچھلی ہے۔ ان کا شکار ان کے سائز پر منحصر ہوتا ہے. یہ جگہ اور موسم کے لحاظ سے میہ،  سارڈین  یا لوئر ، بانگڑہ ، بوئی اور چمکدار جلدوالی  چھوٹی مچھلیوں کو ترجیح دیتی ہے۔ یہ انسانوں پر حملہ نہیں کرتی ہیں لیکن مبینہ خطرات کے خلاف اپنا دفاع ضرور کرتی ہے ۔

مقام و جائے وقوع:

کیماڑی (9 مائل، ۱۱ مائل، ۱۷وام ، کھڈ)، عبدالرحمان گوٹھ(چکول، گنگا رام، بتی)، مبارک ویلج،  سنہرا کے پوائنٹ (حیات، دل کا پتھر، ایڈو کا پتھر، وغیرہ)

پانی میں وقوع:

پانی کی تہہ میں  کم از کم40سے 150 فٹ  پر اور گہرے پانی میں 600 فٹ تک 

لائن/ڈوری: 80سے 150 پاؤنڈ(lb)

ہک/کنڈے: 06/08نمبر کے J-Hook مطلوبہ حجم کی مچھلی کے شکار کے حساب سے۔ تارو کے شکار کے لیے

وزن:   پٹی وزن کرنٹ کی مناسبت سے

چارہ:    چمکدار مچھلی ( ہیرا، پھگیا ، پیلی ٹیکسی، کپڑتان وغیرہ) میہ،  سارڈین  یا لوئر ، بانگڑہ ، بوئی  وغیرہ

Related Posts