سرمئی یا کنگ میکرل King Mackerel Fish

سرمئی کی افزائش نسل :
مادہ اپنے انڈے اور نر نطفے سمندر میں بہاتے ہیں اور اتفاق سے ان کا ملاپ ہوتا ہے۔مادہ سرمئی کے سائز یا جسامت پر منحصر کرتا ہےکہ ایک مادہ بارآوری کے موسم میں 50،000 سے لے کر کئی لاکھ انڈے دے سکتی ہے۔فرٹیلائزڈ انڈے تقریبا 24 گھنٹوں میں بنتے ہیں۔ نیا پیدا ہونے والا لاروا تقریبا 2.5 ملی میٹر (0.098 انچ) لمبا ہوتا ہے جس میں ایک بڑی زردی نما مادہ ہوتا ہے۔ سرمئی کے پہلے سال میں انکے بارے میں بہت کم اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ مچھلی نر ہے یا مادہ ۔ سرمئی مچھلی کا عام طور پر 1.4تا1.8 کلوگرام (3.1-4.0 پاؤنڈ) کا اوسط وزن اور 60 سینٹی میٹر (24 انچ) کی کھانے قابل لمبائی یا قد حاصل کرتی ہے۔ سات سال کی عمر میں، مادہ سرمئی اوسطا 10 کلو گرام (22 پاؤنڈ) اورنر 5 کلو گرام (11 پونڈ) تک پائے جاتے ہیں۔ کنگ میکرل کا وزن 40کلو گرام (88 پاؤنڈ) تک پہنچ سکتا ہے، لیکن 7 کلو گرام (15 پاؤنڈ) سے زیادہ کا وزن تقریبا یقینی طور پر ایک مادہ مچھلی کا ہوتا ہے۔ انکی عمر 20 سال تک ہوسکتی ہے۔
سرمئی کا شکار:
سرمئی کا شکار 2 طرح سے کیا جاتا ہے۔
1 – ٹرالنگ کے ذریعے
2- تارو کے ذریعے
1-ٹرالنگ کے ذریعےسرمئی کے شکار:
انہیں زیادہ تر ٹرو لنگ کے ذریعے شکار جاتا ہے، مختلف زندہ اور مردہ چارہ مچھلی، چمچوں (Spoons)، جگوں (Jig) اور دیگر مصنوعی چارہ (Lure)کا استعمال کرتے ہوئے شکار کیا جاتا ہے۔ بڑے شکاری عام طور پر جب زندہ چارہ استعمال کرتے ہوئے سرمئی کا شکار کرتے ہیں تو وہ عموما دو ہک یا کانٹے استعمال کرتے ہیں جو ایک مضبوط اسٹیل یا لوہے کی تار سے جڑے ہوتے ہیں۔ پہلا ٹریبل (تگاڑا) یا سنگل کانٹا ہوسکتا ہے جو زندہ چارے کی ناک یا منہ میں پرویا ہوا ہوتاہے۔ جبکہ دوسرا ہک (ٹریبل ہک یا تگاڑا) مچھلی کی پیٹھ کے اوپری حصے میں لگایا جاتا ہے یا آزاد لہراتا ہوا چھوڑ دیا جاتا ہے۔ چارے کا اسطرح سے لگانا ضروری ہے کیونکہ سرمئی یا کنگ میکرل عام طور پر چارے کی مچھلی کے دم کے والے حصے پر حملہ یا اسٹرائیک کرتی ہے۔ اس طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے سرمئی کے لئے ٹرولنگ کرتے وقت ، اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ بیٹ فش یا چارہ صحیح طریقے سے تیر رہا ہے۔ عام طور پر شکار کے آلات میں ایک روایتی یا اسپننگ ریل شامل ہوتی ہے جو 340 میٹر (370 گز) لمبی اور 13 کلوگرام (29 پاؤنڈ) طاقت والی چیک شدہ مونوفلامنٹ لائن اور 2 میٹر لمبا (6 فٹ 7 انچ)، 13 کلوگرام (29 پاؤنڈ) گلاس راڈ پر مشتمل ہوتی ہے۔ ٹرولنگ کے لوئرز میں ریڈہیڈ کروم، بلیو ہیڈ کروم وغیرہ کافی کامیاب لوئرز ہیں جبکہ پانی اور موسم کی مناسبت سے دوسرے رنگ بھی استعمال کے جاسکتے ہیں۔
ٹرالنگ کے ذریعےسرمئی کے شکار کے لیے درکار اشیاء
(Lures and Spoons for King Mackerel)
![]() |
![]() |
+Halco Laser Pro 190 DD Crazy Deep Red Head 6 | |
![]() |
![]() |
Silver Spoon Simple | Silver Spoons with Reflectors |
![]() |
![]() |
Shimano Reel | Shimano TLD Rod and Reel |
ٹرولنگ کے دوران لوئرز اور لائن استعمال کرنے کا درست طریقہ
![]() |
ٹرولنگ کے دوران لوئرز اور لائن استعمال کرنے کا درست طریقہ |