سرمئی یا کنگ میکرل King Mackerel Fish

2-تارو یا فلیٹ لائن کے ذریعےسرمئی کے شکار:

تارو کا موسم کراچی میں کوئٹہ کی ہوا چلنے کے بعد عموماً ومبر سے جنوری کے مہینے تک ہوتا ہے جب موسم قدرے ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔  تارو  خاص طور پر سرمئی کے شکار کے لیے کھیلا جاتا ہے جبکہ اس میں عام طور پر  کچھ اوپر کی مچھلیوں کا جیسے کہ  آبڑوس، سنگرا ،مُلا اور سارم  اور کُندوغیرہ کا شکار بھی  ہوتا ہے جبکہ اگر پانی کا کرنٹ کم ہو اور ڈور تہہ میں بیٹھ جائے یا شکاری خود باٹم کا شکار کھیلے تو  گھسرکا شکار بھی ہوتا ہے۔

تارو  شکار کے لیے صبح روشنی سے پہلے نکل جائیں اور جتنی جلدی ہو سکے شکار کے پوائنٹ پر پہنچ جائیں۔ تارو عموماً صبح سورج نکلنے سے شام سورج غروب ہونے تک کھیلا جاتا ہے۔ تارو کے شکار میں کشتی ایک جگہ لنگر انداز یا اینکر کرنے کے بعد ہٹائی نہیں جاتی بلکہ صرف شکار سے  واپسی کے وقت ہی لنگر نکالا جاتا ہے۔

تارو میں استعمال ہونے والا چارہ: تارو میں سب سے اہم چیز چارہ ہوتا ہے۔

1- بانگڑہ مچھلی 2- لوئر مچھلی    3- کلری مچھلی

 

 

"" ""
(Sardine)لوئر  (Indian Mackerel)بانگڑہ مچھلی

چارہ بالکل تازہ ہونا ضروری ہے ۔ چارہ جتنا زیادہ پُرانا ہو گا اتنا  ہی خراب نتیجہ یا رزلٹ ملے گا۔ تارو میں چارے کا استعمال دو جگہ پر ہوتا ہے۔        

1-چھٹ کرنے کے لئے                  

2-کانٹے میں لگانے کے لئے

چھٹ:  چارے کو ہاتھوں کے ذریعہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے یا اسے برتن میں ڈال کر پیسنے کے بعد  پانی میں ڈالنے کو چھٹ کرنا کہتے ہیں۔ تارو میں چھٹ  رکتی نہیں بلکہ چلتی رہتی ہے ۔  چھٹ کی لیے عموماً درجہ دوم کا چارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اگر پورے دن کے شکار پر جانا ہو تو کم و بیش دس کلو تک کا چارہ  بھی چھٹ میں استعمال کیا جاتا ہے

تارو کے لیے استعمال ہونے والے کانٹے اور ڈور یاں:

35 پاؤنڈ سے50 پاؤنڈ کی ڈور، 8 نمبر  جے ہک (J-Hook) یا سرکل ہک(Circle Hook)اورسافٹ لیڈر اسٹیل وائر(کم از کم 35 سے 40 پاؤنڈ) استعمال کی جاتی ہے۔  اس کے علاوہ پٹی وزن استعمال کیا جاتا ہے۔

"" "" ""
J-Hooks / Circle Hooks Mega Abrasion Line 35lb 30 پاؤنڈ اسٹیل وائر

تارو کی ڈوری یا  لائن بنانے کا مختصر طریقہ:

کانٹے کو تقریباً 1سے 1.5 فٹ اسٹیل وائر سے بالکل اسی طرح باندھیں جیسے عام لائن سے باندھتے ہیں۔  اب مین لائن یا ڈوری کو اس سے باندھ لیں اور پٹی وزن کو کانٹے سے ایک وام اوپر لگائیں۔وام: اپنے دونوں ہاتھوں کو مخالف سمت میں سیدھا کرنے کے بعد ایک ہاتھ کی انگلیوں سے دوسرے ہاتھ کی انگلیوں تک کا فاصلہ ایک وام کہلاتا ہے۔

"" "" ""
تارو کی ڈور تارو کی ڈور وام

بوٹ یا کشتی اینکر ہونے کے فورا بعد، سب سے پہلے پانی کی گہرائی ناپی جاتی ہے ۔اس مقصد کے لیے کوئی بھی وزن ڈوری کے ساتھ باندھ کر اسے پانی میں پھینکا جاتا ہے اور جب وہ پانی کی تہہ یا باٹم پر لگ جائے تو پھر اس ڈوری کو نکالتے ہوئے وام کی صورت میں ٹوٹل گہرائی کو ما پا جاتا ہے۔

Related Posts