سرمئی یا کنگ میکرل King Mackerel Fish

تارو شکار کے لیے کتنی ڈور یاں کرنی چاہیے؟

کم از کم 4 ڈوریوں میں چارہ لگا کر پانی میں تہہ سے اوپر  مختلف وام پر پھینکا جاتا ہے ۔ڈور کو 1 وام سے لے کر 4 وام اونچائی رکھا جاتا ہے۔ یہ گہرائی پانی کے کرنٹ کے حساب سے طے کی جاتی ہے ۔ اگر کرنٹ نارمل ہے تو یہی ترتیب رکھی جاتی ہے ، اگر بہت کم ہے تو پھر درست لمبائی کا خاص تعین کیا جاتا ہے جبکہ  کرنٹ زیادہ ہونے کی صورت میں   لمبائی زیادہ رکھی جاتی ہے تاکہ وہ مطلوبہ گہرائی پر پہنچ سکے۔

"" ""
تارو کے دوران کشتی کے سامنے کا منظر تارو کے دوران کشتی کے اوپر سے منظر

تارو شکار کے لیے چارہ لگانے کے طریقے:    

  تارو کے لیے 5مختلف طریقوں سے چارہ  لگایا جاتا ہے جس میں

  • ثابت بانگڑہ   لگا کر
  • سیدھی اور الٹی کتاب کی صورت میں
  • برفی کی صورت میں
  • لڈو کی صورت میں
  • کیک کی صورت میں

اگر ڈور پر اسٹرائک (مچھلی لگنا) یا چال  نہ ہو رہی ہو تو کم از کم چالیس سے پچاس منٹ کے بعد چارہ تبدیل کریں اور چھٹ مسلسل جاری رکھیں۔ اسڑائک کی صورت میں باقی شکاری اپنی  ڈور یاں فورا لپیٹ  لیں تاکہ مچھلی اگر کشتی کے گرد گھومے تو ڈور یاں آپس میں الجھ کر خراب نہ ہوں ۔ ورنہ اکثر اس وجہ سے اسڑائک کے ضائع ہونے کا امکانات ہوتے ہیں۔ 

سرمئی مچھلی کی غذائیت اور افادیت:  King Mackerel Nutrition (Grilled and Baked)

  1. بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد
  2.  کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے
  3.  ڈپریشن کے خلاف لڑنے میں مدد کرتا ہے
  4. ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
  5. وزن میں کمی کو فروغ دیتا ہے

King Mackerel Grilled Fish

سرمئی گرل فش

Weight (100g) of boneless fish

Cal: 222 •Carbs: 0.41g •Fat: 13.79g •Protein: 22.59g

King Mackerel Homemade

سر مئی فرائی مچھلی

Weight, 100 gms of boneless (yield after cooking)

Cal: 205 •Carbs: 0g •Fat: 13.9g •Protein: 19g
"" ""

 

امید ہے آپ کو ہماری یہ کاوش پسند آئی ہوگی اور اس میں موجودمواد سے آپکی  معلومات  میں اضافہ ہوا ہوگا۔اس تحریر کے لیے میں اپنے قابل قدر دوستوں اور سینئرز کا بے حد مشکور ہوں جنکی رہنمائی اور معلومات کی بدولت یہ لکھنا ممکن ہوئی جن میں خاص طور پر  یاسر جلال بھائی اور دوسرے احباب شامل ہیں  ۔امید  ہے کہ آپ کو یہ کاوش  پسندآئی ہوگی اور اسے پڑھنے کے بعد آپکی معلومات میں اضافہ ہوا ہوگا۔  اس تحریر میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اور اس سلسلے میں مفید  آراء اور مشورے کو تہہ دل سے سراہا  جا ئے گا۔   مزید معلومات اور رابطے کی لیے :

Related Posts