دندیا پھُگیا-Sea Bream Fish

دندیا کی ڈوری بنانے کا طریقہ:

اسکے شکار کی ڈوری کے  لیے پانی کے بہاؤ یا کرنٹ کے مطابق گولی یا پٹی وزن کے ساتھ14یا11 تک کا کانٹا (J-Hook) مچھلی کے سائز کی مطابق استعمال ہوتا ہے ۔ڈوری میں وزن کے بعد نیچے دو کانٹے یا ایک کانٹا لگایا جاتا ہے اور کبھی کبھار نیچے ایک کانٹا ،اس کے اوپر 6 انچ پروزن اور  ایک مزید کانٹا  اس سے اوپر  6 انچ کے فاصلے پر لگایا جاتا ہے جسے لنگڑی  ڈوری کہتے ہیں ۔پٹی وزن ہمیشہ  فکس جب کہ گولی وزن کو ایک چھوٹی سی پٹی سے  لاک کے ذریعے  فری رکھا جاتا ہے۔

دندیا کے شکار کا طریقہ:

دندیا اکثر سمندر کی تہہ میں  اور  مینگروز میں اوپری سطح پر تقریبا 1 سے 2 وام یا 10 میٹر کے فاصلے پر جھُنڈ کی شکل میں پائے جاتے ہیں۔   یہ تھوڑی تعداد میں ہوں تو انتہائی آہستہ اور جب جھنڈ کی صورت میں اور بڑے سائز کی ہو تو انتہائی تیز ی سے خوراک کرتی ہے ۔یہ چھوٹی مچھلی اور میہ بہت شوق سے کھاتی ہے جب کہ کنارے پر کیچوے اورچکی کے آٹے  پر جو سخت  گوندھا گیا ہو، اسکے ذریعے اسکا  اچھا شکار ہوتا ہے۔

دندیا کے چارہ کھانے  کا طریقہ:

دندیا 3 طرح سے چارہ کھاتا ہے۔

  1. ٹھہرے ہوئے یا کم کرنٹ والے پانی میں یہ بہت ہلکی خوراک یا ٹک ٹک کرتا ہےجسکو سمجھنا نئے اور اکثر پرانے شکاری کے لیے بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال میں ڈور کو ہمیشہ تان کے پکڑیں اورمسلسل ہلکے ہلکے اوپر نیچے حرکت دیتے رہیں۔  جب ڈور پر  ہلکی سی  بھی چال ہو تو فورا کھینچ لیں۔  2 سے 3 مچھلیاں پکڑنے کے بعد آپ سائز کا اندازہ لگائیں اور اسی مناسبت سے اپنے کنڈوں اور ڈوری کا انتخاب کریں۔ یاد رکھیں اگر درست ڈوری کا استعمال نہ کیا گیا تو وقت اور شکار دونوں کا ضیاع ہے۔
  2. بعض اوقات مچھلی چارہ خاموشی سے مکمل  طور پر نگل لیتی ہے اور ہمیں  تب تک اندازہ نہیں ہوتا   جب تک یا تو مچھلی ڈور کو بھگانے کی کوشش نہ کرے یا ہم خود ڈور کو حرکت دیکر نہ دیکھ لیں۔ اس صورتحال کی وجہ شکاری کی عدم توجہ یا تجربہ کی کمی ہوتی ہے۔
  3. جب دندیا انتہائی بھُوکی ہو یا سائز میں بڑی ہو تو دہ ڈور پر ُٹک ُٹک کرنے کے بجائے ایک دم جھپٹتی ہے اور ڈوری کھینچنے  کی کوشش کرتی ہے۔اس دوران آپ نے ڈور کو ہر گز ڈھیلا نہیں چھوڑنا ورنہ مچھلی کنڈے میں سے نکلنے کا خدشہ رہتا ہے۔

اہم نقطہ: اگر بہت دیر تک کوئی چال نہ ہوتو  وقتا فوقتا چارہ چیک کرتے رہیں یا ایک آدھ  زور دار چال کے بعد  چارہ تبدیل کردیں۔ اگر مچھلی کسی ایک چارے پر کوئی چال نہیں کر رہی تو دوسری ڈوری پر مختلف چارہ لگا کر کوشش کریں اور جائزہ لیں۔

 

دندیا کے شکار کے لیے مختلف ڈوریاں
"" ""

عام باٹم/تہہ کی ڈوری گولی وزن

لنگڑی ڈوری گولی وزن

"" ""

عام باٹم/تہہ کی ڈوری  پٹی وزن

لنگڑی ڈوری  پٹی وزن

Related Posts