گلپت مچھلی کے بارے میں تفصیلی معلومات
گلپت کے شکار کے طریقے
- روایتی طریقے: جال، ہینڈ لائنز، ٹرولنگ، اور چھوٹے ٹرالرز وغیرہ سے شکار
- صنعتی تکنیکیں: بڑے شکاری لانچوں اور لانگ لائننگ یا سنگل سے شکار۔
روایتی طریقے سے شکار:
اس طریقے کے شکار میں 2 طریقے شامل ہیں۔
1-ہینڈ لائن یا ڈوری کے ذریعے 2- ٹرولنگ کے ذریعے
ہینڈ لائن کی ڈوری بنانے اور شکار کا طریقہ:
- شکاریوں کے لیے اس مچھلی کا شکار انتہائی دلچسپ ہوتا ہے کیونکہ یہ زور لگانے میں کافی جاندار ثابت ہوتی ہے اور اسکے شکار میں کافی مزہ آتا ہے۔ اسے ٹرولنگ اور ہینڈ لائن دونوں پر کھیلا جاتا ہے ۔ہینڈ لائن میں پٹی وزن کے ساتھ کانٹا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ٹرولنگ میں لوئر استعمال کیا جاتا ہے۔
- ہینڈ لائن سے شکار کے لیے کم سے کم 6 یا 8نمبر J-Hook کانٹا استعمال کیا جاتا ہے ۔
- گلپت مچھلی کیلئے ڈور عام تارو ڈور کی طرح ہی بنائی جاتی ہے مگر اس میں لائن مضبوط رکھی جاتی ہے تاکہ اسٹرائک ضائع نہ ہو۔
- ہینڈ لائن کیلئے از کم 30 سے 60پاؤنڈ کی برانڈ لائن اورنائیلون کوٹڈ لیڈر لائن تقریباً 1 یا1٫5 فٹ تک رکھی جاتی ہے۔
- اس کا بہترین شکار عموماً پتاشوں سے کاسٹنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں پتاشے کو دور پھینک کر 5 سے 6 وام گہرائی میں جانے کے بعد جلدی جلدی اپنی جانب کھینچا جاتا ہے جس سے پتاشے کی مچھلی جیسی چال بنتی ہے اور اس پرگلپت مچھلی اسٹرائیک کرتی ہے۔
- شکار سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر قسم کی ڈور الگ الگ تیار رکھنا چاہئے۔تاکہ ڈور بنانے میں وقت ضائع نہ ہو۔بعض اوقات مچھلی دس منٹ میں ہی بھاگ جاتی ہے خاص طور پر جب نیچے مچھلی جھنڈ کی صورت میں جمع نہ ہوئی ہو۔ جب شکار جھنڈ کی شکل میں موجود ہو تو اصل مہارت یہی ہے کہ اینگلرکس طرح مچھلی کو کشتی کے نیچے روکے رکھتا ہے۔
ٹرولنگ کے ذریعے شکار کا طریقہ:
ٹرولنگ کے ذریعے گلپت کا شکار بہت ہی عمدہ رہتا ہے کیونکہ یہ ایک فا ئیٹنگ فش ہے۔ ٹرولنگ کے لیے زیادہ تر پاکولا، پنک، سی گرین اور تیز رنگ والے لوئرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ لا ئن تقریباً 25 سے 35پا ؤنڈ اور ٹرولنگ ریل کسی بھی اچھی برانڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کشتی کی اسپیڈتقریبا 5 سے 6 ناٹ (Knot)تک ہونی چاہیے ۔ٹرولنگ پر زیادہ تر یہ چرنا کی پہاڑی کے آس پاس والے پوا ئنٹس پر لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ عبدالرحمان گوٹھ میں چکول اور تالار کے پوا ئنٹس پر بھی بھرپور لگتی ہے۔ ٹرولنگ کے متعلق مکمل طریقہ کار اور تفصیل اسی سلسلے کی تحریر میں موجود ہے جس کا مطالعہ یقیناً بہت مفید رہے گا۔
گلپت کی ڈور بنانے میں درکار ضروری اشیاء :
پٹی وزن | نائیلون کوٹڈ اسٹیل لیڈر وائر | پتاشے |
برانڈڈ لائن | گلپت کے لیے کنڈے | سلور پتاشہ |
ٹرولنگ کے ذریعےگلپت کے شکار کے لیے درکار اشیاء (Lures for Trevally Fish)
Halco Laser Pro 190 DD Crazy Deep Red Head 6+ | |
Hardbait Lures | Lures for Trevally |