دوان یا ٹونا مچھلی Tuna Fish

ٹونا یا داون کے شکار کا سامان

داون یا ٹونا مچھلیوں کو شکار کرتے وقت ، اینگلرز کو مضبوط ماہی گیری یا شکار کے سامان کی ضرورت ہوتی ہے جو داون یا ٹونا  کی طاقت اور سائز کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتاہو۔ اس مقصد کے لیے سمندر میں مچھلی پکڑنے کے لئے ڈیزائن کردہ ہیوی ڈیوٹی اسپننگ یا روایتی راڈز اور ریلوں کی ضرورت درکار ہوتی ہے۔شکار کے دوران  مچھلی کو ضائع ہو جانے سے بچانے کے لئے اعلی قسم کی لائن یا ڈوری  اور ہموار یا اسموتھ   ڈریگ سسٹم  والی ریل کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔

 تجویز کردہ  چارے یا بیٹس، لوریز، اورڈوری

ٹونا  یا داون کی کئی پسندیدہ غذا ئیں  یا چارے ہیں۔جس میں چھوٹی مچھلیاں ، اسکوئڈ  یا میہ اور بانگڑہ شامل ہیں۔ اس طرح ، زندہ چارہ جیسے بانگڑہ ، سارڈین  یا لوئر،  اور مصنوعی لوئرز ان  داون کو راغب کرنے میں مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ مزید برآں ، چھوٹی مچھلیوں کی نقل کرنے والے مصنوعی لوئر ، جیسے جگ یا سوئمنگ پلگ ، عام طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ مقبول سیٹ اپ میں ٹونا کو راغب کرنے کے لئے ڈبل ہک رگ یا ٹرولنگ لوئر کا استعمال شامل ہے۔

داون مچھلی کا شکار: داون کا شکار 2 طرح سے کیا جاتا ہے۔

ٹونا یا دوان کا  ٹرالنگ کے ذریعے:

انہیں زیادہ تر ٹرو لنگ کے ذریعے شکار جاتا ہے، مختلف زندہ اور مردہ  چارہ مچھلی،  چمچوں (Spoons)، جگوں (Jig)  اور دیگر مصنوعی چارہ   (Lure)کا استعمال کرتے ہوئے شکار کیا جاتا ہے۔  بڑے شکاری  عام طور پر جب زندہ چارہ استعمال کرتے ہوئے داون کا شکار کرتے ہیں تو  وہ عموما دو ہک  یا کانٹے  استعمال  کرتے ہیں جو ایک مضبوط اسٹیل یا لوہے کی تار سے جڑے ہوتے ہیں۔ پہلا ٹریبل  (تگاڑا) یا سنگل کانٹا  ہوسکتا ہے جو زندہ چارے کی ناک  یا منہ میں پرویا ہوا  ہوتاہے۔ جبکہ دوسرا ہک (ٹریبل ہک یا تگاڑا) مچھلی کی پیٹھ کے اوپری حصے میں لگایا جاتا ہے یا آزاد لہراتا ہوا  چھوڑ دیا جاتا ہے۔ چارے کا  اسطرح سے لگانا ضروری ہے کیونکہ داون یا  کنگ میکرل عام طور پر چارے کی مچھلی کے دم کے والے حصے پر حملہ یا اسٹرائیک کرتی ہے۔ اس طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے داون کے لئے ٹرولنگ کرتے وقت ، اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ بیٹ فش  یا چارہ صحیح طریقے سے تیر رہا ہے۔ عام طور پر شکار کے آلات میں ایک روایتی یا اسپننگ ریل شامل  ہوتی ہے جو 340 میٹر (370 گز) لمبی اور 13  کلوگرام (29 پاؤنڈ)  طاقت والی چیک شدہ مونوفلامنٹ لائن اور 2 میٹر لمبا (6 فٹ 7 انچ)، 13 کلوگرام (29 پاؤنڈ) گلاس راڈ  پر مشتمل ہوتی ہے۔ ٹرولنگ کے لوئرز میں ریڈہیڈ کروم، بلیو ہیڈ کروم  وغیرہ کافی کامیاب لوئرز ہیں جبکہ پانی اور موسم کی مناسبت سے دوسرے رنگ بھی استعمال کے جاسکتے ہیں۔

ٹرالنگ کے ذریعےداون کے شکار کے لیے درکار اشیاء   (Lures and Spoons for Tuna)

Halco Laser Pro Fishing Lure160 XDD 6m+

Silver Spoons with Reflectors Silver Spoon Simple
Shimano TLD Rod and Reel Shimano Reel

ٹرولنگ کے دوران لوئرز اور لائن استعمال کرنے کا درست طریقہ

Related Posts