دوان یا ٹونا مچھلی Tuna Fish

ٹونا یا دوان کا کاسٹنگ کے ذریعے شکار:

ٹونا یا داون کا شکار عمو ما  کا سٹنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہاتھ سے روایتی طریقے اور ریل او رراڈ کے  ذریعے شکار کیا جاتا ہے۔

 روایتی کاسٹنگ :  اس طریقہ کار میں زیادہ تر پتاشوں یا اسپون کا استعمال ہوتا ہے اور مختلف سائر کے پتاشوں کے استعمال کا پانی اور کرنٹ کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔ سب سے اہم بات جسکا خیال رکھنا ضروری ہے وہ استعمال ہونے والے پتاشے کا وزن اور سائز ہے ۔ پتاشے کو ڈور سے باندھ کر داون کے جھنڈ یا پن کے قریب پھینکا جاتا ہے اور پھر کچھ وام نیچے جانے کو بعد ڈور کی کھینچنا شروع کیا جاتا ہے اور اس بات کا دھیان رکھا جاتا ہے کہ ڈور باٹم یا پٹ تک نہ پہنچے۔ شکار ہک ہونے کی صورت میں اسے احتیاط سے کھینچیں اور جلد بازی سے گریز کریں کیونکہ اکثر مکمل ہک نہ ہونے کی وجہ سے مچھلی لانچ کے قریب آکر ضائع یا مس ہوجاتی ہے۔

کاسٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی  ڈور ی بنانے کا طریقہ:

 60 پاؤنڈ سے80 پاؤنڈ کی ڈوراورپتاشے استعمال کی جاتی ہے۔پتاشے کو ڈوری یا لائن  سے بالکل اسی طرح باندھیں جیسے عام لائن سے باندھتے ہیں۔  کسی قسم کا  وزن کانٹے  میں نہ باندھیں چونکہ پتاشے کا اپنا وزن ہی کافی ہے ۔

وام: اپنے دونوں ہاتھوں کو مخالف سمت میں سیدھا کرنے کے بعد ایک ہاتھ کی انگلیوں سے دوسرے ہاتھ کی انگلیوں تک کا فاصلہ ایک وام کہلاتا ہے۔

ریفلیکٹر والے پتاشے Mega Abrasion Line 35lb اسٹیل سادہ پتاشہ

ریل اور راڈ کے ذریعے کاسٹنگ :  اس طریقہ کار میں زیادہ  تر لوئرز اور پتاشوں کا استعمال ہوتا ہے ۔مختلف سائر کے پتاشوں کے استعمال کا پانی اور کرنٹ کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔ جبکہ لوئر کا انتخاب پانی، روشنی، اور اس وقت مچھلی کے چال کے مناسبت سے کیا جاتا ہے۔

 ریل اور راڈ کے ذریعے کاسٹنگ کا سامان:

اس مقصد کیلئے  30 پاؤنڈ سے65 پاؤنڈ کی ڈوریا لائن، لوئراورپتاشے جبکہ ایک عدد اسپننگ ریل اور راڈ درکار ہوتے ہیں۔ پتاشے کو ڈوری یا لائن  سے بالکل اسی طرح باندھیں جیسے عام لائن سے باندھتے ہیں۔  کسی قسم کا  وزن کانٹے  میں نہ باندھیں چونکہ پتاشے کا اپنا وزن ہی کافی ہے ۔

شکار کے لیے تجاویز

– ٹونا کے لئے ٹرولنگ کرتے وقت، اپنی کشتی کی رفتار پر غور کریں. ٹونا مچھلی  تیز تیراک ہیں ، لہذا ان کے قدرتی شکار  یعنی جن مچھلیوں  کا یہ شکار کرتی ہیں، ان   سے رفتار میچ کرنے کے لئے اپنی لانچ کی رفتار کو ایڈجسٹ کریں۔ عموما لانچ کی رفتار کو 6 سے 7 ناٹیکل مائل رکھا جاتا ہے۔  

– سمندر میں غوطہ خور پرندوں کے جُھنڈاور  اگر  چھوٹی مچھلیوں  یا چارے پر مار پڑ رہی ہو ،تو   اس پرخاص نظر رکھیں ، کیونکہ یہ اکثر  اس جگہ نیچے ٹونا کی موجودگی  کی نشاندہی کرتی ہے۔

-شکار کے لیے  فلورو کاربن لائن کا استعمال  پانی میں لائن کاےنظر آنے   کے امکانات کو کم  سے کم اور اسٹرائیک یا ٹونا کے حملہ کرنے  کے امکانات کو  بڑھا دیتے  ہیں۔ لہذا لائن ہمیشہ اچھی کوالٹی اور مناسب سائز کا استعمال کرنا چاہئیے۔

– شکار کے دوران  صبر کریں اور جب آپ بڑی ٹونا مچھلی کو ہک کرتے ہیں  تو پھر اس سے لڑائی کے لئے تیار رہیں ۔ٹونا مچھلی اپنی طاقتور دوڑ اور زبردست چھلانگوں کے لئے جانی جاتی ہے۔لہذا کسی بھی قسم کی جلد بازی سے گریز کریں ۔

آخر میں ، ٹونا مچھلی اپنے متاثر کن بڑے سائز ، طاقت ، اور جارحانہ انداز سے چارہ پر حملہ کرنے اور کھانے کی عادات کی وجہ سے انتہائی مطلوب اور مشہور  مچھلی ہے۔ چاہے مقصد شکار یا  کھیل ہو یا   معاش کے لئے ہو ، ان کی علاقائی وقوع و تقسیم ، نشوونما کے انداز ، سمندر میں رہائش کی ترجیحات ، اور مچھلی پکڑنے کی مؤثر تکنیک کو سمجھنے سے آپ کے کامیاب اور سنسنی خیز ٹونا کی شکاری مہم کےکامیابی کے  امکانات میں بہت اضافہ ہوگا۔

Related Posts