گھسر یا حامور مچھلی -Grouper Fish

گھسر  کی تعریف اور معلومات:

گھسر سمندر کی بڑی ہڈیوں کے پنجرے والی مچھلیوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک سست رفتار مچھلی ہے جو عموما صاف پانیوں میں کنارے کے قریب پتھروں میں پا ئی جاتی ہے۔ گھسر تقریبا 8 فٹ لمبا اور 800  پاؤنڈ یا 350 کلو گرام سے زیادہ وزن تک بڑھ سکتا ہے۔ سب سے چھوٹی گھسر، تقریباً ایک فٹ تک بڑھتی ہے اور اس کا کم از کم وزن تقریباً ایک پاؤنڈ  یا آدھا کلو ہوتا ہے۔  اس کے منہ میں   تہہ دار آری نما دانت ہوتے ہیں لیکن واضح اور بڑے دانت نہیں ہوتے ہیں۔ ان کے دانت اور جبڑے اپنے شکار کو کاٹنے کے بجائے انہیں کچلنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ درحقیقت وہ عام طور پر اپنے کھانے کے ٹکڑوں کو چیرنے کے بجائے پوری طرح نگل لیتے ہیں۔

گھسر  کی خوراک:

گھسر کا پسندیدہ کھانا دوسری مچھلیاں اور آکٹوپس  یا کیکڑے ہیں۔ یہ  خولدار جانور لابسٹر اور جھینگا بھی کھاتی ہے۔یہ اپنے چوڑے منہ اور طاقتور گلپھڑوں کو ایک سکشن سسٹم  کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو ان کے کھانے کو اپنے گلے میں کھینچتا ہے۔یہ تکنیک اتنی طاقتور اور مضبوط ہے کہ وہ اکثر دور سے اپنے شکار کو چوستے ہیں۔ وہ اسی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پناہ گاہ سے ریت کو ہٹاتے اور دور کرتے ہیں۔

مقام و جائے وقوع:  کیماڑی (بریک واٹر، چاءنہ پورٹ، چینل )، عبدالرحمان گوٹھ(چکول، گنگا رام، میٹنگ، وریل)، مبارک ویلج،  سنہرا کے پوائنٹ

پانی میں وقوع: پانی کی تہہ میں  کم از کم1 سے 2 وام  پر اور کنارے پر  پتھروں کے درمیان 

لائن/ڈوری: 80   سے 150 پاؤنڈ(lb)

ہک/کنڈے: 06  /08/11 نمبر کے J-Hook  مطلوبہ حجم کی مچھلی کے شکار کے حساب سے۔

وزن:   گولی وزن : 2 یا 3 نمبر کم ان کم 5 عدد ایک ڈور کے لیے

چارہ:    زندہ میہ، چمکدار مچھلی ( ہیرا، پھگیا ، پیلی ٹیکسی، کپڑتان وغیرہ)  جھینگا، بوئی اور زندہ  یا مردہ کیکڑے

گھسر  کی ڈوری بنانے  اور شکار کا طریقہ:

گھسر اکثر سمندر کی تہہ میں یا کنارے پر پتھروں کے درمیان پائے جاتی ہے۔  اس کا شکار ہر شکاری کی اولین ترجیح ہوتی ہے کیونکہ اس کا ذائقہ اور سائز اپنی مثال آپ ہے ۔ یہ انتہائی آہستہ اور ٹھہر کے خوراک کرتی ہے ۔ سب سے پہلے لائن میں چارسے پانچ 3 نمبر کی  بڑی گولیاں  ڈالیں اس کے بعد کانٹے کو لائن سے باندھ لیں۔باندھنے کے بعد ایک وام یا تقریبا 5فٹ کے فاصلے پر ایک مضبوط پٹی وزن لگائیں جو گولیوں کو نیچے جانے سے روکے رکھے۔اتنے وزن کا مقصد چارے کو بالکل باٹم یا تہہ میں رکھنا ہے اور چارے کی حرکت کو محدود رکھنا ہے۔ اب اپنے ہک میں چارہ لگائیں اور ڈور کو باٹم پر چھوڑ دیں۔ باٹم ٹچ ہو جانے کے بعد ڈور کو تقریبا ایک وام اٹھا لیں۔ڈور اٹھانے میں مختلف آراء اینگلرز  میں پائی جاتی ہیں۔  کچھ کہتے ہیں کہ باٹم سے ایک بالشت اٹھا کر رکھیں کچھ ایک فٹ اٹھانے کا کہتے ہیں اور کچھ ایک وام تک اٹھا کر رکھنے کا کہتے ہیں۔ آپ کو جیسے آسانی ہو ویسے ہی رکھیں ۔ اس کا مقصد آپکی ڈور کو باٹم میں پھنسنے سے پچانا ہے۔  گھسر زندہ چارے پر اچھا اٹیک کرتا ہے اس کیلئے زندہ میا، پیلی ٹیکسی، ہیرا، اور کپڑتان بھی لگایا جاتا ہے۔ مردہ چارے پر اس کی اسٹرائیک اتنی خاص نہیں ہوتی۔  زندہ چارہ لگانے کے بعد اسکی دم اور بازوں والے پر لازمی کاٹ دیں تاکہ وہ باٹم میں تیرتے ہوءے لانچ میں باقی اینگلرز کی ڈوروں میں نہ الجھے اور ڈوریں خراب نہ ہوں۔

"" ""
گھسر کی ڈوری

نوٹ: یہ تحریر بڑے گھسر کیلئے لکھی گئی ہے چھوٹے گھسر کیلئے کچھ بھی انوکھا کرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ آپ کی عام باٹم کی لائن پر بھی لگتے رہیں گے۔ ( بشکریہ جناب یاسر جلال بھائی)

گھسر کی اقسام:

""

گھسر کی غذائیت:

کیلوری زیادہ تر مچھلیاں ، بشمول گھسر یا حمور، قدرتی طور پر کیلوریز میں کم ہوتی ہیں۔ گھسرکی 85 گرام پکی ہوئی مچھلی تقریبا 100 کیلوریز فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ اوسطا 2،000 کیلوری والی غذا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کی روزانہ کیلوری کی مقدار کے صرف 5 فیصد کے برابر ہے۔ ایک پکے ہوئے فلیٹ میں 240 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس کے کم کیلوری ہونے کی وجہ سے ، جب آپ اپنے کیلوری کی مقدار کو دیکھ رہے ہوتے ہیں تو گھسر یا حمور ایک بہترین کھانے کا انتخاب ہے۔ گھسر دیگر مچھلیوں کی طرح ، کچھ وٹامنز اور معدنیات کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ کے طور پر کام کرتا ہے اور اس میں سوڈیم جیسے معدنیات کی کم مقدار بھی ہوتی ہے ایک فلیٹ مچھلی کی مقدار آپ کی وٹامن ڈی کی ضروریات کا 25 فیصد، آئرن کا 15 فیصد ، میگنیشیم 20 فیصد اور بی کمپلیکس وٹامنز کی تھوڑی مقدار فراہم کرتی ہے۔ پکے ہوئے فلیٹ میں آپ کی زنک اور وٹامن اے کی ضروریات کا 8 فیصد بھی ہوتا ہے۔

پروٹین و معدنیات:

پروٹین جسم کے خراب حصوں کی مرمت اور نئے ٹشوز کی تعمیر کے لئے ضروری ہے. مچھلی پروٹین کے  وافر مقدار میں فراہمی کے ذریعہ کے طور پر کام کرتی ہے۔گھسر 85 گرام پکی ہوئی مچھلی میں 16.5 گرام پروٹین ہوتا ہے ، جو آپ کے روزانہ تجویز کردہ 50 گرام پروٹین کی مقدار کے صرف 25 فیصد کے برابر ہے۔ ایک فلیٹ میں 50 گرام پروٹین، یا آپ کی پروٹین کی ضروریات کا 100 فیصد ہوتاہے۔

چربی اور کاربوہائیڈریٹ:

گھسر میں کوئی کاربوہائیڈریٹ نہیں ہوتا ہے۔ گھسر میں کچھ چربی ہوتی ہے ، زیادہ تر غیر متعلقہ چربی۔ گروپر میں اومیگا -3 فیٹی ایسڈ ڈی ایچ اے اور ای پی اے کی ایک چھوٹی سی مقدار ہوتی ہے ، اگرچہ تقریبا اتنی نہیں جتنی مچھلی جیسے سالمن ، سرمئی یا ہیرنگ میں ہوتی ہے۔

Grouper Fish Grilled Fish گرل فش

Grouper, 1 kg

Calories: 1180 •Carbs: 0g •Fat: 13g •Protein: 248

 Grouper Fish Homemade فرائی مچھلی

Grouper Hamour, 1 fish (250gm meat)

Calories: 230 •Carbs: 0g •Fat: 2.55g •Protein: 48.45g

There are 230 calories in 250 grams of Grouper (Fish) (Mixed Species). Calorie breakdown: 11% fat, 0% carbs, 89% protein.

"" ""

""

Related Posts