گلپت مچھلی کے بارے میں تفصیلی معلومات

گلپت مچھلی کا تعارف

پاکستان کے سمندری علاقے، خاص طور پر بحیرہ عرب، مختلف قسم کی آبی حیات کے لئے مشہور ہیں۔ ان میں گلپت مچھلی اپنی ماحولیاتی اور تجارتی اہمیت کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہ مچھلی مضبوط جسمانی ساخت، ماحول سے ہم آہنگی، اور مچھلی کے شکار کی صنعت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پاکستان کے کھلے سمندر کی سمندری ماحولیاتی نظام کا مختصر جائزہ

پاکستان کا ساحلی علاقہ بحیرہ عرب کے ساتھ تقریباً 1,050 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، جہاں مرجان، مینگرووز اور کھلے پانیوں جیسے منفرد مقامات موجود ہیں۔ یہ علاقہ سمندری حیات، بشمول 1,300 سے زائد مچھلیوں کی اقسام، کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔ مون سون کے دوران غذائی اجزاء کی افزائش، یہاں کی سمندری زندگی کو مزید فروغ دیتی ہے۔

گلپت مچھلی کی عام اقسام

پاکستان کے پانیوں میں گلپت مچھلی کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں، جن میں شامل ہیں:
1. گلپت (Giant Trevally)
• عام نام: گلپت جسمانی خصوصیات: بڑی، چمکدار چاندی جیسی جسمانی ساخت؛ 1.7 میٹر لمبائی اور 80 کلوگرام سے زیادہ وزن۔
• سائنسی نا م (Caranx ignobilis)

2. نیلی گلپت (Bluefin Trevally)
• عام نام: نیلی گلپت جسمانی خصوصیات: دھاتی نیلا جسم، نیلے پنکھ، اور پتلا ڈیزائن؛ 1 میٹر تک لمبائی۔
• سائنسی نام: (Caranx melampygus)

3. سنہری گلپت (Golden Trevally)
• عام نام: سنہری گلپت جسمانی خصوصیات: سنہری جسم، سیاہ عمودی دھاریاں؛ 1.2 میٹر تک لمبائی۔

Golden Trevally
نیلی گلپت (Bluefin Trevally) گلپت (Giant Trevally) سنہری گلپت (Golden Trevally)

گلپت کہاں پائی جاتی ہے؟

مقام و جائے وقوع:

گلپت مچھلی پاکستان کے ساحلی علاقوں، خاص طور پر کراچی، اورماڑہ، اور گوادر کے قریب عام پائی جاتی ہے۔ عبدالرحمان گوٹھ(چکول،  میٹنگ)، مبارک ویلج،  سنہرا کے پوائنٹس۔ یہ مچھلی چٹانوں، سمندری گھاس کے میدانوں والےمقامات میں رہتی ہے۔

پانی میں کہاں رہتی ہے:

پانی کی اوپری  تہہ میں  کم از کم 5 وام  سے 10 وام پر۔

گہرائی: ساحلی علاقوں سے لے کر 100 میٹر گہرائی تک  اور 24°C سے 30°C درجہ حرارت تک گرم پانی میں پائی جاتی ہے۔ درمیانی سے زیادہ نمکین پانی میں افزائش نسل کرتی ہے۔

لائن/ڈوری: 35     سے60 پاؤنڈ(lb) ہک/کنڈے:06   /08نمبر کے Hook  مطلوبہ حجم کی مچھلی کے شکار کے حساب سے۔
وزن:   گولی یا پٹی وزن پانی میں کرنٹ کے مطابق چارہ:    زندہ میہ،  میہ کی پٹی ، کیکڑے اور لوئر / بانگڑہ  پر اسٹرائیک   کرتی ہے۔

ماہی گیری کی صنعت میں گلپت کی اہمیت:

گلپت مچھلی کے ساتھ ساتھ ٹونا، میکریل یا سرمئی  اور جھینگے پاکستان کی ماہی گیری کی صنعت کے اہم اجزاء ہیں۔

گلپت کے شکار  کے طریقے

  • روایتی طریقے: جال، ہینڈ لائنز، ٹرولنگ، اور چھوٹے ٹرالرز وغیرہ سے شکار
  • صنعتی تکنیکیں: بڑے شکاری لانچوں اور لانگ لائننگ یا سنگل سے شکار۔

روایتی طریقے سے شکار:

اس طریقے کے شکار میں 2 طریقے شامل ہیں۔

1-ہینڈ لائن یا ڈوری کے ذریعے     2-  ٹرولنگ کے ذریعے

ہینڈ لائن کی ڈوری بنانے  اور شکار کا طریقہ:

  • شکاریوں کے لیے اس مچھلی کا شکار انتہائی دلچسپ ہوتا ہے کیونکہ یہ زور لگانے میں کافی جاندار ثابت ہوتی ہے اور اسکے شکار میں کافی مزہ آتا ہے۔ اسے ٹرولنگ اور ہینڈ لائن دونوں پر کھیلا جاتا ہے ۔ہینڈ لائن میں پٹی وزن کے ساتھ کانٹا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ٹرولنگ میں لوئر استعمال کیا جاتا ہے۔
  • ہینڈ لائن سے شکار کے لیے کم سے کم 6 یا 8نمبر J-Hook کانٹا  استعمال کیا جاتا ہے ۔
  • گلپت مچھلی کیلئے ڈور عام تارو ڈور کی طرح ہی بنائی جاتی ہے مگر اس میں لائن مضبوط رکھی جاتی ہے تاکہ اسٹرائک ضائع نہ ہو۔
  • ہینڈ لائن کیلئے از کم 30  سے 60پاؤنڈ کی   برانڈ لائن اورنائیلون کوٹڈ لیڈر لائن تقریباً 1 یا1٫5 فٹ تک رکھی جاتی ہے۔
  • اس کا بہترین شکار عموماً پتاشوں سے کاسٹنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں پتاشے کو دور پھینک کر 5 سے 6 وام گہرائی میں جانے کے بعد جلدی جلدی اپنی جانب کھینچا جاتا ہے جس سے پتاشے کی مچھلی جیسی چال بنتی ہے اور اس پرگلپت مچھلی اسٹرائیک کرتی ہے۔
  • شکار سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر قسم کی ڈور الگ الگ تیار رکھنا چاہئے۔تاکہ ڈور بنانے میں وقت ضائع نہ ہو۔بعض اوقات مچھلی دس منٹ میں ہی بھاگ جاتی ہے خاص طور پر جب نیچے مچھلی جھنڈ کی صورت میں جمع نہ ہوئی ہو۔ جب شکار جھنڈ کی شکل میں موجود ہو تو  اصل مہارت یہی ہے کہ اینگلرکس طرح مچھلی کو کشتی کے نیچے روکے رکھتا  ہے۔

ٹرولنگ کے ذریعے شکار کا طریقہ:

ٹرولنگ کے ذریعے گلپت کا شکار بہت ہی عمدہ رہتا ہے کیونکہ یہ ایک فا ئیٹنگ فش ہے۔ ٹرولنگ کے لیے زیادہ تر پاکولا، پنک، سی گرین اور تیز رنگ والے لوئرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ لا ئن تقریباً  25 سے 35پا ؤنڈ اور ٹرولنگ ریل کسی بھی اچھی برانڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کشتی کی اسپیڈتقریبا  5 سے 6 ناٹ (Knot)تک ہونی چاہیے ۔ٹرولنگ پر زیادہ تر یہ چرنا کی پہاڑی کے آس پاس والے پوا ئنٹس پر لگتی ہے ۔  اس کے علاوہ عبدالرحمان گوٹھ میں چکول اور تالار کے پوا ئنٹس پر بھی بھرپور لگتی ہے۔  ٹرولنگ کے متعلق مکمل طریقہ کار اور تفصیل اسی سلسلے کی تحریر میں موجود ہے جس کا مطالعہ یقیناً بہت مفید رہے گا۔

 گلپت کی ڈور بنانے میں درکار ضروری اشیاء  :

پٹی وزن نائیلون کوٹڈ اسٹیل لیڈر وائر پتاشے
پٹی وزن نائیلون کوٹڈ اسٹیل لیڈر وائر پتاشے
کنڈے Silver Spoon for trolling
برانڈڈ لائن  گلپت کے لیے کنڈے  سلور پتاشہ

ٹرولنگ کے ذریعےگلپت کے شکار کے لیے درکار اشیاء (Lures for Trevally Fish)

Halco Deep Diving Plug Lure Halco Laser Pro 160DD Lure - Colour H53 White Redhead
Halco Laser Pro 190 DD Crazy Deep Red Head 6+
Hardbait Lures Lures for Trolling
Hardbait Lures Lures for Trevally

 

گلپت مچھلی کی نسل کی تحفظ کے اقدامات

  • قدرتی طور پر موجود ہنگول نیشنل پارک جیسے محفوظ علاقے میں اسکی افزائش نسل ہورہی ہے۔
  • ماہی گیری کے غیر قانونی طریقوں کے خلاف  عوامی سطح پر آگاہی  کی مہمات سے بھی اسے محفوظ کیا جارہا ہے۔

گلپت کی نسل کو درپیش مسائل

  • زیادہ شکار: غیر مستحکم طریقوں سے مچھلیوں کی کمی  کی بڑی وجہ گجے والے ہیں۔
  • آلودگی: صنعتی فضلہ اور پلاسٹک  کی آلودگی۔
  • موسمیاتی تبدیلی: بڑھتے ہوئے سمندری درجہ حرارت اور  پانی میں کیمیکلز کی وجہ سے تیزابیت۔

گلپت مچھلی کی بقا کی پائیداری کے طریقے

  • شکار کے سائز کی  کم از کم حدود یعنی کس سائز کی مچھلی پکڑنی ہے اور کسے واپس چھوٹنا ہے
  •  افزائش نسل کے موسم میں شکار پر پابندیوں کی ذریعے ۔
  • ماحول دوست ماہی گیری( گجوں کی روک تھام) کی تکنیکوں کا فروغ۔

گلپت مچھلی  کی غذائیت اور متوازن غذا

گلپت مچھلی اپنے مضبوط اور لذیذ گوشت کی وجہ سے پاکستانی کھانوں میں مقبول ہے۔ یہ عام طور پر:

  • گرل یا فرائی: مصالحے لگا کر مکمل مچھلی یا فلیٹ کے طور پر پکائی جاتی ہے۔
  • کری: روایتی ساحلی کریز میں شامل کی جاتی ہے۔
  • خشک یا دھواں شدہ: محفوظ شدہ شکل میں بھی کھائی جاتی ہے۔

ہم نےکیا سیکھا؟

گلپت مچھلی پاکستان کے سمندری ماحولیاتی نظام اور معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی ماحولیاتی اہمیت حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھتی ہے، جبکہ اس کی تجارتی اور کھانے کی قدر ساحلی معیشت کو سہارا دیتی ہے۔ تحفظ اور پائیداری کے اقدامات اس قیمتی وسائل کو محفوظ رکھنے کے لئے ناگزیر ہیں۔

غذائیت:  Trevally Nutrition (Grilled and Baked)

Trevally Homemade فرائی مچھلی
Trevally, 100g of boneless
Cal: 119KJ •Carbs: 0.0g •Fat: 4.5g •Protein: 18.3g
Trevally Grilled Fish گرل فش
Fish Plain Grilled, 4 oz (113g)
Calories: 152 Carbs: 0g Fat: 0g Protein: 0g

اس تحریر کے لیے میں اپنے قابل قدر دوستوں اور سینئرز کا بے حد مشکور ہوں جنکی رہنمائی اور معلومات کی بدولت یہ لکھنا ممکن ہوئی جن میں خاص طور پر  پر  یاسر جلال بھائی، عمیر اویس بھائی، عبدالقادر، عبیدبھائی  ،اور دوسرے احباب شامل ہیں  ۔

امید  ہے کہ آپ کو یہ کاوش  پسندآئی ہوگی اور اسے پڑھنے کے بعد آپکی معلومات میں اضافہ ہوا ہوگا۔  اس تحریر میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اوراس سلسلے میں مفید  آراء اور مشورے کو تہہ دل سے سراہا جا ئے گا۔   شکریہ

مزید معلومات اور رابطے کی لیے :

Related Posts