ماہی ماہی (آبڑوس-امبروز) مچھلی: خصوصیات، فوائد اور دلچسپ معلومات

آبڑوس ۔ امبروز  یا ڈوراڈو مچھلی   کا تعارف

سائنسی نام خاندان ترتیب
Coryphaena hippurus Coryphaenidae  Perciformes

پاکستان کے سمندری علاقے، خاص طور پر بحیرہ عرب، مختلف قسم کی آبی حیات کے لئے مشہور ہیں۔ ان میں آبڑوس یا ڈوراڈو مچھلی اپنی ماحولیاتی اور تجارتی اہمیت کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہ مچھلی مضبوط جسمانی ساخت، ماحول سے ہم آہنگی، اور مچھلی کے شکار کی صنعت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آبڑوس کہاں  پائی جاتی ہے؟

پانی میں کہاں رہتی ہے:پانی کی اوپری  تہہ میں  کم از کم 5 وام  سے 10 وام پر۔ آبڑوس گرم پانی کی مچھلی ہے اور کھلے سمندر میں پائی جاتی ہے۔
گہرائی کی حد: یہ عام طور پر سطح کے قریب اور 85 میٹر تک کی گہرائی میں رہتی ہے۔اکثر تیرتی اشیاء یا سمندری جھاڑیوں کے قریب۔

مقام و جائے وقوع:یہ مچھلی بحیرہ عرب، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، اور بحیرہ ہند کے گرم علاقوں میں ملتی ہے، خاص طور پر کراچی اور بلوچستان کے پانیوں میں۔ ساحلی علاقوں، خاص طور پر کراچی، اورماڑہ، اور گوادر کے قریب عام پائی جاتی ہے۔  اسکے علاوہ مبارک ویلج،  سنہرا کے پوائنٹس پر بھی پائی جاتی ہے۔

ہک/کنڈے: 0/4 یا 0/6 کے Circular یاJ-Hook  مطلوبہ حجم کی مچھلی کے شکار کے حساب سے۔ سرکل ہُک (0/6) کیچ اینڈ ریلیز کے لیے بہتر ہے کیونکہ یہ مچھلی کے جسم کو کم نقصان پہنچاتا ہے۔
لائن/ڈوری: 30     سے60 پاؤنڈ(lb) بریڈڈ یا مونو فلامینٹ لائن. لمبائی: کم از کم 200 سے 300 میٹر لائن کا استعمال کریں، خاص طور پر گہرے اور کھلے سمندر کے شکار کے لیے۔
وزن:   گولی یا پٹی وزن پانی میں کرنٹ کے مطابق
چارہ:    زندہ میہ،  میہ کی پٹی ،بوئی اور لوئر / بانگڑہ  پر اسٹرائیک   کرتی ہے۔

 

جسمانی خصوصیات

  • سائز: آبڑوس عام طور پر 3 سے 4 فٹ (91 سے 122 سینٹی میٹر) لمبی ہوتی ہے، جبکہ کچھ مچھلیاں 6 فٹ (183 سینٹی میٹر) تک پہنچ سکتی ہیں۔
  • وزن: عموماً 7 سے 13 کلوگرام (15 سے 30 پاؤنڈ) تک؛ بڑی مچھلیاں 20 کلوگرام (44 پاؤنڈ) سے زیادہ بھی ہو سکتی ہیں۔
  • رنگ: آبڑوس کی جلد اوپر کی طرف نیلا سبز رنگ۔پہلوؤں اور نیچے سنہری پیلا۔پانی سے باہر نکالنے کے فوراً بعد یہ چمکدار رنگ ختم ہو جاتے ہیں۔
  • منفرد علامات:   نمایاں گول ماتھا (نر مچھلی میں زیادہ واضح)۔ لمبا اور پتلا جسم جو دم کی طرف تنگ ہوتا ہے۔چمکدار اور جھلملاتے رنگ جو پانی میں بہترین چھپنے میں مدد دیتے ہیں۔

آبڑوس مچھلی کا رویہ

  • خوراک: آبڑوس گوشت خور مچھلی ہے اور چھوٹی مچھلیاں، کیکڑے، اور دیگر سمندری جاندار کھاتی ہے۔
  • افزائش نسل وعمر: سال بھر افزائش کرتی ہے، خاص طور پر گرم پانیوں میں۔ایک مادہ مچھلی ایک وقت میں 10 لاکھ انڈے دے سکتی ہے۔آبڑوس کی زندگی کا دورانیہ 4اوسطا سے 5 سال تک ہوتا ہے۔
  • سماجی رویہ و سرگرمی: آبڑوس عموماً جوڑوں میں یا چھوٹے جھنڈوں میں رہتی ہے۔ یہ دن کے وقت زیادہ متحرک رہتی ہے۔

ماحولیاتی اہمیت

یہ سمندری غذا کی زنجیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور بڑی شکاری مچھلیوں کا شکار بھی بنتی ہے۔

انسانی اہمیت

  • ماہی گیری: آبڑوس ایک مشہور گیم فش ہے اور ماہی گیروں کے لیے اسکا شکار اہمیت رکھتا ہے۔
  • کھانے میں استعمال: یہ مچھلی لذیذ ہوتی ہے اور دنیا بھر میں سمندری کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔
  • ثقافتی اہمیت: کچھ ثقافتوں میں یہ مچھلی خوش قسمتی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

ماہی گیری کی صنعت

اہم تجارتی مچھلیاں: آبڑوس مچھلی کے ساتھ ساتھ ٹونا، میکریل اور جھینگے پاکستان کی ماہی گیری کی صنعت کے اہم اجزاء ہیں۔

آبڑوس کے شکار  کے طریقے

  • روایتی طریقے: جال، ہینڈ لائنز، ٹرولنگ، ڈریفت نیٹس اور ہینڈ لائنز کے ذریعے پکڑی جاتی ہے۔
  • صنعتی تکنیکیں: بڑے شکاری لانچوں اور لانگ لائننگ یا سنگل سے شکار۔

روایتی طریقے سے شکار:

اس طریقے کے شکار میں 2 طریقے شامل ہیں۔

1-ہینڈ لائن یا ڈوری کے ذریعے     2-  ٹرولنگ کے ذریعے

چارے کی اقسام اور استعمال

کسی بھی شکار  میں سب سے اہم چیز چارہ ہوتا ہے:

Lure لوئر Bangra بانگڑہ
لوئر مچھلی (Sardine) بانگڑہ مچھلی (Indian Mackerel)
بوئی مچھلی(Mullet Fish) میہ(Squid)

چارہ بالکل تازہ ہونا ضروری ہے کیونکہ چارہ جتنا زیادہ پُرانا ہو گا، اتنا ہی خراب نتیجہ ملے گا۔  آبڑوس کے شکار میں چارے کی پٹیاں یا پارچے استعمال ہوتے ہیں لہذا چارہ تازہ ہونا ضروری ہے تاکہ وہ  گیم کے دوران  کنڈے پر لگارہے اور آسانی سے نہ نکلے۔

ہینڈ لائن کی ڈوری بنانے  اور شکار کا طریقہ:

  • شکاریوں کے لیے اس مچھلی کا شکار انتہائی دلچسپ ہوتا ہے کیونکہ یہ زور لگانے میں کافی جاندار ثابت ہوتی ہے اور اسکے شکار میں کافی مزہ آتا ہے۔ اسے ٹرولنگ اور ہینڈ لائن دونوں پر کھیلا جاتا ہے ۔ہینڈ لائن میں پٹی وزن کے ساتھ کانٹا استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ٹرولنگ میں لوئر استعمال کیا جاتا ہے۔
  • ہینڈ لائن سے شکار کے لیے کم سے کم 6 یا 8نمبر J-Hook کانٹا  استعمال کیا جاتا ہے ۔
  • آبڑوس مچھلی کیلئے ڈور عام تارو ڈور کی طرح ہی بنائی جاتی ہے مگر اس میں لائن مضبوط رکھی جاتی ہے تاکہ اسٹرائک ضائع نہ ہو۔
  • ہینڈ لائن کیلئے از کم 30  سے 60پاؤنڈ کی   برانڈ لائن یا بریڈڈ  لائن کا پوتا تقریباً 1 یا1.5 فٹ تک رکھا جاتا ہے۔  باقی کی لائن فلوروکاربن لائن استعمال کی جاتی ہے۔
  • اس کا بہترین شکار عموماً پتاشوں سے کاسٹنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں پتاشے کو دور پھینک کر 5 سے 6 وام گہرائی میں جانے کے بعد جلدی جلدی اپنی جانب کھینچا جاتا ہے جس سے پتاشے کی مچھلی جیسی چال بنتی ہے اور اس پرآبڑوس مچھلی اسٹرائیک کرتی ہے۔
  • چارے کے استعمال کی صورت میں چارے کے لمبے پارچے بناکر کنڈے پر لگائے جاتے ہیں ۔
  • شکار سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر قسم کی ڈور الگ الگ تیار رکھنا چاہئے۔تاکہ ڈور بنانے میں وقت ضائع نہ ہو۔بعض اوقات مچھلی دس منٹ میں ہی بھاگ جاتی ہے خاص طور پر جب نیچے مچھلی جھنڈ کی صورت میں جمع نہ ہوئی ہو۔ جب شکار جھنڈ کی شکل میں موجود ہو تو  اصل مہارت یہی ہے کہ اینگلرکس طرح مچھلی کو کشتی کے نیچے روکے رکھتا  ہے۔

ہینڈ لائن فشنگ کی تکنیک

سطح پر ٹرولنگ: چارے یا پتاشے کو پانی کی سطح پر آہستہ آہستہ حرکت دیں تاکہ آبڑوس، جو عموماً سطح کے قریب ہوتی ہے، متوجہ ہو سکے۔

ڈرِفٹنگ: کانٹے کو چارے کے ساتھ کرنٹ میں آزادانہ طور پر چھوڑ دیں تاکہ یہ قدرتی طور پر حرکت کرے۔

ایکٹیو ہینڈ لائننگ: لائن کو بار بار کھینچیں اور چھوڑیں تاکہ حرکت کرتی ہوئی مچھلی کا تاثر پیدا ہو، جو ماہی ماہی کو اپنی طرف راغب کرے۔

کامیابی کے لیے تجاویز

  • چمکدار اور ریفلیکٹرز والے لورز : ماہی ماہی کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہترین ہیں۔
  • ماہی ماہی تیز حملہ کرتی ہے، اس لیے فوراً لائن کھینچنے اور ریٹرویو کرنے کی مہارت ضروری ہے۔
  • اگر مشین استعمال کر رہے ہیں تو لائن کو درمیانی ڈریگ پر رکھیں تاکہ مچھلی کے اچانک زور اور چھلانگ کو برداشت کر سکے۔

یہ سیٹ اپ اور تکنیک ماہی ماہی کو ہینڈ لائن کے ذریعے کامیابی سے شکار کرنے کے لیے بہترین ہیں۔

ٹرولنگ کے ذریعے شکار کا طریقہ:

ٹرولنگ کے ذریعے آبڑوس کا شکار بہت ہی عمدہ رہتا ہے کیونکہ یہ ایک فا ئیٹنگ فش ہے۔ ٹرولنگ کے لیے زیادہ گلابی، نیلا، سبز اور تیز رنگ والے لوئرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ لا ئن تقریباً  25 سے 35پا ؤنڈ اور ٹرولنگ ریل کسی بھی اچھی برانڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کشتی کی اسپیڈتقریبا  5 سے 6 ناٹ (Knot)تک ہونی چاہیے ۔ٹرولنگ پر زیادہ تر یہ چرنا کی پہاڑی کے آس پاس والے پوا ئنٹس پر لگتی ہے۔ اس کے علاوہ عبدالرحمان گوٹھ میں چکول اور تالار کے پوا ئنٹس پر بھی بھرپور لگتی ہے۔  ٹرولنگ کے متعلق مکمل طریقہ کار اور تفصیل اسی سلسلے کی تحریر میں موجود ہے جس کا مطالعہ یقیناً بہت مفید رہے گا۔  پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 آبڑوس کی ڈور بنانے میں درکار ضروری اشیاء  :

بریڈڈ لائن (Braided Line) پٹی وزن
بریڈڈ لائن پٹی وزن
فلوروکاربن لائن (Fluorocarbon Line) Silver Spoons پتاشے
برانڈڈ فلورو کاربن  لائن پتاشے
کنڈے
J & Circle Hooks آبڑوس کے لیے کنڈے

ٹرولنگ کے ذریعےآبڑوس کے شکار کے لیے درکار اشیاء

(Lures for Mahi Mahi Fish)

Halco Lure for Mahi Mahi Green Stripped Halco Lure for Mahi Mahi
Halco Pro Laser Blue
Halco Laser Pro 190DD Lure Blue

Mini Soft Head 4 Chugger Ballyhoo Pre-Rigged

 

آبڑوس مچھلی کی نسل کی تحفظ کے اقدامات

تحفظ کے خدشات:زیادہ شکار اور غیر ضروری جانداروں کا شکار مسئلہ بن سکتا ہے۔

صحت مند آبادی کے لیے پائیدار ماہی گیری کے طریقے ضروری ہیں۔آبڑوس کو معدومیت کا خطرہ نہیں، لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ شکار اس کے قدرتی توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔

منفرد اور دلچسپ حقائق

  1. ہسپانوی میں “دورادو” اور ہوائی زبان میں “ماہی ماہی” (جس کا مطلب ہے “مضبوط مضبوط”) کہلاتی ہے۔
  2. آبڑوس بہت تیزی سے بڑھتی ہے اور 4-6 ماہ میں بالغ ہو جاتی ہے۔
  3. یہ سب سے تیز تیرنے والی مچھلیوں میں سے ایک ہے اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے تیر سکتی ہے۔
  4. اس کے چمکدار رنگ پانی میں چھپنے اور شکاریوں سے بچنے میں مدد کرتے ہیں۔
  5. یہ اکثر سمندری جھاڑیوں (سارگسم) کے قریب پائی جاتی ہے، جو خوراک اور پناہ فراہم کرتی ہیں۔
  6. ہک لگنے پر یہ مچھلی پانی سے چھلانگیں مارتی ہے، جو ماہی گیروں کے لیے دلچسپ تجربہ ہوتا ہے۔
  7. کھیل کے طور پر شکار کے لیے مشہور، خاص طور پر اس کی خوبصورتی اور لڑنے کی صلاحیت کی وجہ سے۔
  8. آبڑوس مچھلی عام طور پر ہرے رنگ کی ہوتی ہے لیکن اس میں نیلے رنگ اور قوس قزاح یا رینبو کلر کی بھی مچھلیاں پائی جاتی ہیں جو نایاب ہوتی ہیں۔

ہم نےکیا سیکھا؟

آبڑوس مچھلی پاکستان کے سمندری ماحولیاتی نظام اور معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کی ماحولیاتی اہمیت حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھتی ہے، جبکہ اس کی تجارتی اور کھانے کی قدر ساحلی معیشت کو سہارا دیتی ہے۔ تحفظ اور پائیداری کے اقدامات اس قیمتی وسائل کو محفوظ رکھنے کے لئے ناگزیر ہیں۔

آبڑوس مچھلی  کی غذائیت اور متوازن غذا

  اس کا گوشت مزیدار، مضبوط، اور ذائقے دار ہوتا ہے۔ عام طور پر گرل، بیک، یا سیویچ میں استعمال ہوتی ہے۔

غذائیت:  Mahi Mahi Nutrition (Grilled and Baked)

Mahi Grilled Fish گرل فش Mahi Homemade فرائی مچھلی
Nutrition Facts. fillet (159g ) Grilled Mahi Mahi. Calories 173. Total Fat 1.4g 2% Saturated Fat 0.4g 2% Polyunsaturated Fat 0.3g. A serving of this dish contains 289 calories, 19.3g of fat, 2.0g of carbs, 0.6g of fiber, 0.4g of sugars, 26.6g of protein, and 417.3mg of sodium.
Mahi Mahi Fish Fried Mahi Mahi Fish Grilled

اس تحریر کے لیے میں اپنے قابل قدر دوستوں اور سینئرز کا بے حد مشکور ہوں جنکی رہنمائی اور معلومات کی بدولت یہ لکھنا ممکن ہوئی جن میں خاص طور پر  پر  یاسر جلال بھائی، عمیر اویس بھائی، عبدالقادر، عبیدبھائی  ،اور دوسرے احباب شامل ہیں  ۔

امید  ہے کہ آپ کو یہ کاوش  پسندآئی ہوگی اور اسے پڑھنے کے بعد آپکی معلومات میں اضافہ ہوا ہوگا۔  اس تحریر میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے اوراس سلسلے میں مفید  آراء اور مشورے کو تہہ دل سے سراہا جا ئے گا۔   شکریہ

زید معلومات اور رابطے کی لیے :

Related Posts