مشکا پنڈاسی مچھلی-Atlantic Croaker Fish

تعریف و معلومات:

مشکا یا اٹلانٹک کروکر ایک چاندی نما چمکدار جسم والی مچھلی ہے۔ جس کی جلدپر  گلابی چمک اور پیٹ  کا رنگ چاندی یا پیتل جیساسفید ہوتا  ہے۔ اس کی پیٹھ اور پشت پر پیتل کے بھورے رنگ کے ہلکے دھبے ، بے ترتیب پٹیاں بناتے ہیں۔ یہ لمبائی میں تقریبا 18 سے 20 انچ تک بڑھتا ہے ، لیکن 24 انچ تک لمبا ہوسکتا ہے۔ اس کی ٹھوڑی پر چھوٹے باربل کے تین سے پانچ جوڑے نمودار ہوتے ہیں جو مونچھ جیسے حسی اعضاء ہوتے ہیں۔ اس کی دم کا پرقدرے نوکدار ہوتا ہے اور اس کے پشت پر میں گہری نوک ہوتی ہے۔ اسکا منہ انتہائی نازک  ہوتا ہے لہذا اسے کھینچتے وقت انتہائی احتیاط برتنی پڑتی ہے تاکہ اسکا منہ پھٹ نہ جائے اور شکار ضائع نہ ہوسکے۔ شکار کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ کسی دوسری مچھلی تلے یا کسی وزن تلے دب نہ جائے ورنہ اسکے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ لہذا اسے شکار کے بعد فورا برف یا فریزر میں رکھا جاتا ہے تاکہ یہ تازہ رہے اور اسکی افادیت ضائع نہ ہو۔

مقام و جائے وقوع: کیماڑی (پٹیانی، اندھاپاؤ، 9 میل  وغیرہ)، عبدالحمان گوٹھ( بتی کے سامنے، مینارہ، گنگارام وغیرہ)چرنا کے قریب گڈانی کا کھوڑا، پاور ہاؤس ، حیات اور  اسکے علاوہ مینگروز میں بڑے سائز کے  مشکا پایاجاتا ہے۔

پانی میں وقوع: یہ ہمیشہ پٹ یعنی پانی کی تہہ میں پایا جاتا ہے اور 40 میٹر کی گہرائی تک موجود ہوتا ہے۔

لائن/ڈوری: 18سے25 پاؤنڈ(lb)۔۔۔۔۔ہک/کنڈے: 08 /10نمبر کے J-Hook

وزن:   گولی وزن 1،2 نمبر/پٹی وزن پانی کے کرنٹ کے مطابق۔۔۔چارہ:   میہ اور جھینگا اسکے علاوہ لوئر پر بھی اسکی چال ہوتی ہے۔

مشکا کی خوراک

یہ سمندر کی تہہ سے کھانے والی مچھلی ہے جو چھوٹے کیڑے، مولسک( مرجان کے پولپس)، اور چھوٹی مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں۔اسکے علاوہ اسکی  آٹا، میہ ، جھینگا اور لوئر پر بھی ااسٹرایئک یا  چال ہوتی ہے۔

مشکا کی خاص آواز:

یہ پانی میں تیرتے ہوئے ایک زور دار آواز کرتا ہے۔یہ اپنے  خاص عضلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے تیرنے والے مثانے کو ہلا کر تیز ڈھول یا کروکنگ آواز نکالتے ہیں۔

افزائش نسل اور نشوونما:

جولائی سے فروری کے دوران براعظم شیلف (سمندر  کے کنارے کا وہ حصہ جو پانی کے قریب ترین ہو)   پر  بارآوری کا عمل  شروع ہا جاتا ہے اور اگست سے اکتوبر تک اس کا عروج ہوتا ہے۔ اگست کے آغاز میں، چھوٹے چھوٹے بچے خلیج  یا کریک میں داخل ہوتے ہیں اور کم نمکین اور میٹھے پانی کے کھاڑوں کا سفر کرتے ہیں۔ وہ موسم سرما کے لئے دریاؤں کے گہرے حصوں میں چلے جاتے ہیں۔ نابالغ بچے اگلے موسم خزاں میں بالغوں کے ساتھ خلیج چھوڑ دیتے ہیں ،اور  2  سے 3 سال کی عمر میں پختگی کی عمر تک پہنچ جاتے ہیں اور انکا وزن 1.4 کلو گرام تک ہو جاتا ہے۔مشکا یا  اٹلانٹک کروکر7 سے 8 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ انکا زیادہ زیادہ وزن  2.5کلو گرام  اور لمبائی 20 انچ تک ہوتی ہے۔

https://fishnfisherman.com/wp-content/uploads/2023/11/Continental-Shelf.jpg
What Is A Continental Shelf?

Related Posts