کالاکند- جیرا یا سفیدکند Barracuda Fish

تعریف و معلومات:

کُند (کالا اور سفید جیرا)سمندر کے کنارے  یا وریل / چٹانوں کے قریب پائے جاتے ہیں جو کھلے پانیوں میں تنہا یا  جھنڈ/ پن  کو صورت میں سفر کرتے ہیں اور شکار پر گھات لگانے کا موقع تلاش کرتے ہوئے چٹانوں کے گرد گھومتے ہیں۔سفید کُند زیادہ تر تہہ میں 1 سے 2 وام پر شکار کے لیے تیرتے ہیں اور 100 میٹر کی گہرائی تک پائے جاتے ہیں۔کُند 36 میل فی گھنٹہ یا 58  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار  سے تیر سکتاہے۔ کُند کا شمار سمندری   تیز ترین تیرنے والی مچھلیوں  میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کُند کا شکار دوسری مچھلیوں کے لیے تقریبا نا ممکن ہوتا ہے ۔  یہ ہمارے  سمندر میں موسم گرما کے اختتام یعنی اگست کے بعد سے موسم سرما کے اختتا  م یعنی فروری، مارچ تک کثیر تعداد میں پائی جاتی ہے۔

پہچان و رنگت:

کُند کا  منہ لمبا، نوکدار اور بڑا  ہوتا ہے جس میں دانت کے دو سیٹ ہوتے  ہیں. بیرونی آری نما  چھوٹےتیزدانت شکار کو پھاڑنے کے لیے جبکہ اندرونی    بڑے دانت چھیدنے اور چبانے کے کام آتے ہیں۔اسکے نوکیلے لمبے دانت مخالف جبڑے کے سوراخوں میں فٹ ہوجاتے ہیں ، جو کُند کو اپنا منہ مکمل طور پر بند کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ  شکار کے دوران چھوٹے شکار کو زندہ نگلنے جبکہ بڑی مچھلی کو دو حصے کرکے نگلنے میں مدد دیتے ہیں۔ کُند ایک   حملہ آور شکاری مچھلی ہے اور ہمیشہ گھات لگا کر اور موقع دیکھ کر عام طور پر عقب یا اطراف سے شکار کرتے ہیں۔ بعض اوقات نیزہ فشرز(Spear Fishers) / غوطہ خور مچھیروں سے مچھلی چوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں  اور  زیادہ تر چمکیلی چیزوں کی جانب لپکتے ہیں۔ اسی وجہ سے  اینگلرز اسکا شکار اکثر پتاشوں یا اسپون(SPOON) کے ذریعے کرتے ہیں۔

افرائش نسل و نشوونما

جب بالغ کُند کا سائز تقریبا  پانچ فٹ تک ہو ئے تو نر کُند کی عمر 4 سال جبکہ مادہ کُند کی 2 سال ہوتی ہے۔کُند کی   زیادہ سے زیادہ لمبائی 2 میٹر اور وزن  100 پاؤنڈ  یاا 45 کلو سے زیادہ ہوتا ہے–انکی عمر   تقریبا 14 سال  تک ہوتی ہے ۔ کُند کی طاقت اور رفتار کی وجہ سے اسےگیم فش کی حیثیت حاصل ہے۔  اسکی جلد پر کالے دائرے ہوتے ہیں جنکی تعداد کُند کی عمر کو ظاہر کرتی  ہے۔انکی تعداد 23 تک ہوسکتی ہے۔ کالا کند بہت جلد نرم ہو جانے والی مچھلی ہے لہٰذا اسکے لیے آپکو برف کا انتظام لازمی کرنا پڑتا ہے تاکہ آپکے مچھلی محفوظ رہ سکے اور اگر آپ اسے گھر لاکر کاٹنا چاہتے ہیں تو آپکو ایک انتہائی تیز چھری یا بغدہ درکار ہوگا تاکہ کاٹنے کے دوران مچھلی خراب نہ ہو۔

مقام و جائے وقوع:

کیماڑی (9 وام، چائنہ پورٹ، کرامت )، عبدالرحمان گوٹھ(چکول،  میٹنگ، وریل)، مبارک ویلج،  سنہرا کے پوائنٹ

پانی میں وقوع:

پانی کی تہہ میں  کم از کم 2 وام  سے 5 وام پر۔ یا کشتی سے 10 سے 15 وام پر  اکثر اوقات۔  

لائن/ڈوری: 60     سے80 پاؤنڈ(lb)  اسٹیل وائر 40-60پاؤنڈ

ہک/کنڈے: 06  /08نمبر کے Hook  مطلوبہ حجم کی مچھلی کے شکار کے حساب سے۔

وزن:   پٹی وزن پانی میں کرنٹ کے مطابق

چارہ:    زندہ میہ، چمکدار مچھلی ( پیلی ٹیکسی، بانگڑہ ) مردہ   جھینگا، بوئی وغیرہ

ڈوری بنانے  اور شکار کا طریقہ:

  • کم سے کم 8نمبر کانٹا اس سے بڑا ہو تو زیادہ اچھا ہے ۔
  • ہینڈ لائین کیلئے 60 پاؤنڈ کی ڈور اگر بڑی مچھلی کھینچنے کا تجربہ نہیں تو 80 پاؤنڈ کی ڈوری عام اسٹیل وائر یا مونوکوٹڈ اسٹیل وائر( 40 پاؤنڈ )پوتے یا لیڈر وائر کے ساتھ استعمال کریں۔
  • پہلے کانٹے سے اسٹیل وائر باندھیں اور پھر دس سے 12 انچ تک وائر چھوڑ کر کاٹ دیں۔
  • وائر کو اپنی مین لائن سے بھنور کلی یا بغیر اسکے اٹیچ کریں۔ بھنور کلی (Swell) سے آپکی ڈور بل نہیں کھاتی یا الجھتی نہیں۔
  • تقریبا ایک وام (6 فٹ) پیچھے پٹی وزن کرنٹ کے حساب سے لگائیں۔
  • فریش چارہ (بانگڑہ یا میہ) لگا کر ڈور کو باٹم تک جانے دیں۔باٹم ٹچ ہوتے ہی ڈور کو ایک وام کھینچ لیں۔ایک منٹ انتظار کریں اسٹرائیک نہ ہو تو ایک وام اور کھینچ لیں۔
  • اگر اسٹرائیک نہ تو دوبارہ ایک وام کھینچ لیں ۔اس عمل کو دہراتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو اسٹرائیک ہوجائے۔ایک بار اسٹرائیک ہوجائے تو ڈور کو اسی وام پر رکھیں جہاں اسٹرائیک ہوئی ہو۔
  •  شکارکار سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر قسم کی ڈور الگ الگ تیار رکھنا چاہئے۔تاکہ ڈور بنانے میں وقت ضائع نہ ہو۔بعض اوقات مچھلی دس منٹ میں کی بھاگ جاتی ہے خاص طور پر جب نیچے مچھلی جھنڈ کی صورت میں جمع نہ ہوئی ہو۔جب شکار  جھنڈ کی شکل میں موجود ہو تو  اصل مہارت یہی ہے کہ اینگلرکس طرح مچھلی کو کشتی کے نیچے روکے رکھتا  ہے۔

کُند کی دو اقسام میں فرق

کالا کُند

Sawtooth Barracuda (Sphyraena Putnamae)

سفید یا جیرا کُند

 Great Barracuda (Sphyraena Barracuda)

  لمبائی: تقریبا 90  سینٹی میٹر یا3 فٹ تک

  وزن: زیادہ سے زیادہ  15کلو تک

  رنگ: کالاسلوری ۔ کمر پر اوپری جانب  سے درمیانی حصے تک   پھیلے ہوئی کالی دھاریاں جو  درمیانی حصے سےنیچے تک   پھیلی ہوتی ہیں۔

  اسکا منُہ لمبا اور نسبتا نوکیلا جبکہ سامنے کے دانت واضح اور بہت بڑےہوتے۔

  اسکے پَر ہلکے کالے اور دُم تکونی اورکناروں  سے نوکیلی ہوتی ہے۔

  سطح سمندر سے تقریبا 20 میٹر تک کی گہرائی اور چٹانوں کے گرد کنارےپر  وریل اور ماڑیوں میں پائی جاتی ہے۔

  اسکا شکار ہینڈ لائین اور ٹرالنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

  چھوٹی مچھلی کا گوشت سفید اور نرم ہوتا ہے ۔ ذائقے میں چھوٹی سائز کی  مچھلی پسند کی جاتی ہے کیونکہ بڑی مچھلی کا گوشت   پکنے پر بہت خشک اورکمر کی اطراف سے پیٹ کی جانب تک نہایت کالا ہوتا  ہے۔

 

               لمبائی  :  170   سینٹی میٹر یا 5.5 فٹ تک

               وزن  : زیادہ سے زیادہ  50 کلو تک

               رنگ: سلور رنگ۔ کمر پر اوپری جانب  بے ترتیب  پھیلے ہوئےکالےدھبے جو  درمیانی حصے سے اوپر تک  ہوتے ہیں۔

               اسکا منُہ لمبا اور نسبتا کم نوکیلا جبکہ سامنے کے دانت واضح نہیں ہوتے۔

               اسکے پَر کالے اور دُم لہر نما اورکناروں  سے نوکیلی ہوتی ہے۔

               سطح سمندر سے تقریبا 100 میٹر تک کی گہرائی، اور چٹانوں کے گرد
( وریل اور ماڑیوں) میں پائی جاتی ہے۔

               اسکا شکار ہینڈ لائین اور ٹرالنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

              اسکا گوشت سفید اور نرم ہوتا ہے ۔ ذائقے میں درمیانے سائز کی  مچھلی پسند کی جاتی ہے کیونکہ بڑی مچھلی کا گوشت   پکنے پر بہت خشک اورکمر کی اطراف سے پیٹ کی جانب تک کالا ہونا شروع  ہوجاتا ہے۔

کُند کی ڈور بنانے میں درکار ضروری اشیاء  :

اسٹیل  ڈوری وزن اور کنڈے کے ساتھ نائیلون کوٹڈ اسٹیل وائر
مکمل تیار شدہ لیڈر وائر تیار شدہ لاک اور بھنور کی کے ساتھ نائیلون کوٹڈ اسٹیل وائر
کند کے لیے J-Hooks پٹی وزن
وام ناپنے کا طریقہ تارو کے لیے ڈور

تارو شکار کے لیے کتنی ڈور یاں کرنی چاہیے؟

کم از کم 4 ڈوریوں میں چارہ لگا کر پانی میں تہہ سے اوپر  مختلف وام پر پھینکا جاتا ہے ۔ڈور کو 1 وام سے لے کر 4 وام اونچائی رکھا جاتا ہے۔ یہ گہرائی پانی کے کرنٹ کے حساب سے طے کی جاتی ہے ۔ اگر کرنٹ نارمل ہے تو یہی ترتیب رکھی جاتی ہے ، اگر بہت کم ہے تو پھر درست لمبائی کا خاص تعین کیا جاتا ہے جبکہ  کرنٹ زیادہ ہونے کی صورت میں   لمبائی زیادہ رکھی جاتی ہے تاکہ وہ مطلوبہ گہرائی پر پہنچ سکے۔

تارو کے دوران کشتی کے سامنے کا منظر تارو کے دوران کشتی کے اوپر سے منظر

تارو شکار کے لیے چارہ لگانے کے طریقے:    

  تارو کے لیے 4 مختلف طریقوں سے چارہ  لگایا جاتا ہے جس میں

1- ثابت بانگڑہ   لگا کر 2- سیدھی اور الٹی کتاب کی صورت میں 3- برفی کی صورت میں
4- لڈو کی صورت میں 5- کیک کی صورت میں       

اگر ڈور پر اسٹرائک (مچھلی لگنا) یا چال  نہ ہو رہی ہو تو کم از کم چالیس سے پچاس منٹ کے بعد چارہ تبدیل کریں اور چھٹ مسلسل جاری رکھیں۔ اسڑائک کی صورت میں باقی شکاری اپنی  ڈور یاں فورا لپیٹ  لیں تاکہ مچھلی اگر کشتی کے گرد گھومے تو ڈور یاں آپس میں الجھ کر خراب نہ ہوں ۔ ورنہ اکثر اس وجہ سے اسڑائک کے ضائع ہونے کا امکانات ہوتے ہیں۔ 

ٹرالنگ کے ذریعے شکار کا طریقہ:

ٹرالنگ کے ذریعے کُند کا شکار بہت ہی عمدہ رہتا ہے کیونکہ یہ ایک فا ئیٹنگ فش ہے۔ ٹرالنگ کے لیے زیادہ تر Halco Red Head Chrome Lure سب اینگلرز  کا پسندیدہ لو ئر  ہے۔ لا ئن تقریبا 35پا ئونڈ اور ٹرالنگ ریل کسی بھی اچھی برانڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ کشتی کی اسپیڈتقریبا  5 سے 6 ناٹ تک ہونی چاہیے ۔ٹرالنگ پر زیادہ تر یہ چرنا کی پہاڑی کے آس پاس والے پوا ئنٹس پر لگتی ہے ۔  اسکے علاوہ کیماڑی میں بریک واٹر پر منوڑہ والی جانب اور 9 وام یا اسکے آگے کے پوا ئنٹس پر بھی بھرپور لگتی ہے۔  ٹرالنگ کے متعلق مکمل طریقہ کار اور تفصیل اسی سلسلے کی تحریر میں موجود ہے جسکا مطالعہ یقینا بہت مفید رہے گا۔

ٹرالنگ کے ذریعےکند کے شکار کے لیے درکار اشیاء         

(Lures and Spoons for Barrcuda)

Chrome Red Head Halco Deep 6M+  Chrome Red Head Halco Deep 6M+ 
Silver Spoons with Reflectors Silver Spoon Simple
Shimano TLD Rod and Reel Shimano Reel

 

ٹرولنگ کے دوران لوئرز اور لائن استعمال کرنے کا درست طریقہ

 

کندکی  مزیداقسام:

\"\" \"\"

Blackfin Barracuda

Bigeye Barracuda

\"\" \"\"

Obtuse Barracuda

Sawtooth Barracuda

\"\" \"\"

Pickhandle Barracuda

Red Barracuda

\"\"

Great Barracuda

کند کے نوکیلے دانت اور اسکا جھنڈ:

\"\" \"\"
کند کا پن یا جھنڈ  کند کے نوکیلے دانت

کند کی غذائیت اور صحت کے فوائد:

  1. اومیگا -3 فیٹی ایسڈ کا امیر ذریعہ: کند مچھلی اومیگا -3 فیٹی ایسڈ ، خاص طور پر ایکوساپینٹینوک ایسڈ (ای پی اے) اور ڈوکوساہیکسینوک ایسڈ (ڈی ایچ اے) سے بھری ہوئی ہے۔ یہ ضروری فیٹی ایسڈ دل کی صحت کو فروغ دینے ، سوزش کو کم کرنے اور دماغ کے افعال کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
  2. پٹھوں کی صحت کے لئے اعلی پروٹین مواد: کند مچھلی اعلی معیار کے پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے. پروٹین ٹشوز کی تعمیر اور مرمت کے لئے ضروری ہے ، جس سے یہ ان افراد کے لئے ایک مثالی انتخاب بن جاتا ہے جو پٹھوں کی صحت میں بہتری کرنا چاہتے ہیں ، ورزش کے بعد توانائی کی بحالی میں مدد کرتے ہیں ، اور مجموعی طور پر جسم کی طاقت کو برقرار رکھتے ہیں۔
  3. ہڈیوں کی صحت کے لئے وٹامن ڈی کی اہمیت: کند مچھلی وٹامن ڈی کا ایک قدرتی ذریعہ ہے، جو کیلشیم اور فاسفورس کو جذب کرنےکے لئے ضروری ہےاور مضبوط اور صحت مند ہڈیوں میں اپناکردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن ڈی کی مناسب سطح بھی مدافعتی نظام کے فنکشن میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور کچھ دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔
  4. انرجی میٹابولزم کے لئے بی وٹامنز کی کثرت: کند مچھلی مختلف بی وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے ، جن میں بی 12 ، نیاسین ، اور رائبوفلیون شامل ہیں۔ یہ وٹامن توانائی میٹابولزم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، جو جسم میں خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اپنی غذا میں کند مچھلی کو شامل کرنے سے توانائی کی مستقل سطح اور مجموعی بہتری میں مدد مل سکتی ہے۔
  5. صحت مند دل کے لیے اہمیت : کند مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا -3 فیٹی ایسڈ کارڈیو-حفاظتی اثرات کے لئے جانا جاتا ہے.۔باقاعدگی سے استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے ، ٹرائی گلیسرائڈ کی سطح کو کم کرنے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ دل کی صحت مند غذا میں کند مچھلی کو شامل کرنے سے مجموعی طور پر دل کی صحت میں بہت  مدد مل سکتی ہے۔
  6. ضروری معدنیات سے مالا مال: بکند مچھلی سیلینیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم جیسے ضروری معدنیات کا ایک اچھا ذریعہ ہے. یہ معدنیات جسم میں مختلف کردار ادا کرتے ہیں ، بشمول اینٹی آکسیڈنٹ تحفظ ، پٹھوں اور اعصابی افعال ، اور صحت مند سیال توازن کو برقرار رکھنا۔ اپنی غذا میں بکند مچھلی کو شامل کرنا ان معدنی ضروریات کو پورا کرنے کا ایک قدرتی اور لذیذ طریقہ فراہم کرتا ہے۔
  7. اپنی غذا میں بکند مچھلی کو شامل کرنے سے نہ صرف آپ کے کھانے میں ذائقہ دار موڑ آتا ہے بلکہ صحت کے فوائد کی ایک وسیع رینج بھی پیش کرتا ہے ، جس سے یہ ان لوگوں کے لئے غذائیت سے بھرپور انتخاب بن جاتا ہے جو ان کی مجموعی فلاح و بہبود کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ کسی بھی کھانے کی طرح ، اعتدال اہم ہے ، اور ذاتی غذائی مشورہ کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور یا غذائیت کے ماہر سے مشورہ کرنا مشورہ دیا جاتا ہے۔
Barracuda Grilled Fish کند مچھلی گرل Barracuda Fish Fry کند مچھلی فرائی
Barracuda, 5 oz of boneless fish Barracuda, 1 oz of boneless (yield after cooking)
Cal: 300 •Carbs: 1g •Fat: 17g •Protein: 33 Cal: 49 •Carbs: 0.09g •Fat: 2.7g •Protein: 5.39g
\"\" \"\"

 

Related Posts

Comments are closed.