کالا دندیا-Black Bream Fish

تعارف و معلومات:

کالا دندیا سمندری چٹانوں کے سلسلے، مینگرووز، گرے ہوئے درختوں (سنیگس)،  سمندری سیپیوں والی چٹانوں ، سمندری گھاس، جیٹی یا بندرگاہ کے قریب ، گہرے سوراخوں جیسے سمندری جگہوں اور کنارے کے آس پاس رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انکی خوراک میں    mollusks(گھونگے، سلگس، میہ اور آکٹوپس) ، crustaceans (کیکڑے، لابسٹر، جھینگا)، کیڑے ،  سیپی،چھوٹی مچھلی(لوئر، بوئی، بانگڑہ، وغیرہ)، کیچوا اور آٹا    شامل ہیں۔ سائز 15 سے 35 سینٹی میٹر اور وزن تقریبا   2.2کلو گرام اور زیادہ سے زیادہ  60 سینٹی میٹر اور 4 کلو گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسکی عمر 29 سال تک ہوتی ہے اور یہ 2 سے5 سال (15-20cm)کی عمر میں بلوغت کو پہنچتی ہے۔

مقام و جائے وقوع:

کلفٹن دو دریا  ،کیماڑی (عباسی، ۹ مائل، کےپی ٹی کچرا،  پسٹن، چائنا پورٹ، کیماڑی  ٹھنڈی سڑک، ون نمبر جیٹی  وغیرہ)، عبدالرحمان گوٹھ(وریل، میٹنگ)، مبارک ویلج کنارے کے پوائنٹ، اور پورٹ قاسم اسکے علاوہ مینگروز میں بڑے سائز کے  کالا دندیا پائے جاتے ہیں۔

پانی میں وقوع:

مینگروز میں کم از کم1 سے 2 وام سطح سمندر سے  نیچے(10 میٹر) یا   پانی کی تہہ میں  ۔ عموما کندی پر ، سمندری کھارے اور  دریائی میٹھے پانی کے ملنے کا مقام پر  اور سمندری وریل کے سلسلے کے پاس، دلدلی سمندری سطح کے قریب

لائن/ڈوری: 15   سے 25 پاؤنڈ(lb)

ہک/کنڈے: 16 /15/14 نمبر کے J-Hook

وزن:   گولی وزن 1،2 نمبر/پٹی وزن پانی کے کرنٹ کے مطابق

چارہ:   مرغی کی انتڑیاں ،جھینگا، آٹا، لوئر، گلہ، کیچوا، کیڑے، کیکڑے، سیپی اور چھوٹی مچھلیاں وغیرہ

ڈوری بنانے کا طریقہ:

اسکے شکار کی ڈوری کے  لیے پانی کے بہاؤ یا کرنٹ کے مطابق گولی یا پٹی وزن کے ساتھ14یا11 تک کا کانٹا (J-Hook) مچھلی کے سائز کی مطابق استعمال ہوتا ہے ۔ڈوری میں وزن کے بعد نیچے دو کانٹے یا ایک کانٹا لگایا جاتا ہے اور کبھی کبھار نیچے ایک کانٹا ،اس کے اوپر 6 انچ پروزن اور  ایک مزید کانٹا  اس سے اوپر  6 انچ کے فاصلے پر لگایا جاتا ہے جسے لنگڑی  ڈوری کہتے ہیں ۔پٹی وزن ہمیشہ  فکس جب کہ گولی وزن کو ایک چھوٹی سی پٹی سے  لاک کے ذریعے  فری رکھا جاتا ہے۔  کالا دندیا کے لیے سب سے بہترین ڈوری ہلکی پٹی وزن کے ساتھ 8  انچ کے فاصلے پر کنڈے والی ڈور ہوتی ہے جس پر آپ کو بھرپور چال کا اندازہ ہوتا ہے۔

شکار کا طریقہ:   کالا دندیا اکثر سمندر کے کناروں اور کم گہرے پانیوں میں پایا جاتا ہے۔     یہ تھوڑی تعداد میں ہوں تو انتہائی آہستہ اور جب جھنڈ کی صورت میں اور بڑے سائز کی ہو تو انتہائی تیز ی سے خوراک کرتی ہے ۔یہ ا سیپی یا کیڑے بہت شوق سے کھاتی ہے جب کہ کنارے پر کیچوے اورچکی کے سخت  گوندھے گئے آٹے  پر اسکابہترین شکار ہوتا ہے۔

کالا دندیا کے چارہ کھانے  کا طریقہ:

کالادندیا 3 طرح سے چارہ کھاتا ہے۔

  1. ٹھہرے ہوئے یا کم کرنٹ والے پانی میں یہ بہت ہلکی خوراک یا ٹک ٹک کرتا ہےجسکو سمجھنا نئے اور اکثر پرانے شکاری کے لیے بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال میں ڈور کو ہمیشہ تان کے پکڑیں اورمسلسل ہلکے ہلکے اوپر نیچے حرکت دیتے رہیں۔  جب ڈور پر  ہلکی سی  بھی چال ہو تو فورا کھینچ لیں۔  2 سے 3 مچھلیاں پکڑنے کے بعد آپ سائز کا اندازہ لگائیں اور اسی مناسبت سے اپنے کنڈوں اور ڈوری کا انتخاب کریں۔ یاد رکھیں اگر درست ڈوری کا استعمال نہ کیا گیا تو وقت اور شکار دونوں کا ضیاع ہے۔
  2. بعض اوقات مچھلی چارہ خاموشی سے مکمل  طور پر نگل لیتی ہے اور ہمیں  تب تک اندازہ نہیں ہوتا   جب تک یا تو مچھلی ڈور کو بھگانے کی کوشش نہ کرے یا ہم خود ڈور کو حرکت دیکر نہ دیکھ لیں۔ اس صورتحال کی وجہ شکاری کی عدم توجہ یا تجربہ کی کمی ہوتی ہے۔
  3. جب کالا دندیا انتہائی بھُوکی ہو یا سائز میں بڑی ہو تو دہ ڈور پر ُٹک ُٹک کرنے کے بجائے ایک دم جھپٹتی ہے اور ڈوری کھینچنے  کی کوشش کرتی ہے۔اس دوران آپ نے ڈور کو ہر گز ڈھیلا نہیں چھوڑنا ورنہ مچھلی کنڈے میں سے نکلنے کا خدشہ رہتا ہے۔

اہم نقطہ: اگر بہت دیر تک کوئی چال نہ ہوتو  وقتا فوقتا چارہ چیک کرتے رہیں یا ایک آدھ  زور دار چال کے بعد  چارہ تبدیل کردیں۔ اگر مچھلی کسی ایک چارے پر کوئی چال نہیں کر رہی تو دوسری ڈوری پر مختلف چارہ لگا کر کوشش کریں اور جائزہ لیں۔

آٹے پر شکار کے وقت کنارے اور سمندر میں آٹے کی چھٹ (یعنی  مچھلیوں کو جمع کرنے کی لیے چارہ پانی میں ڈالنا   ) لازمی کریں اسطرح مچھلی ایک جگہ جمع ہو جاتی ہے اور پھر شکار بھرپور ہوتا ہے۔ کوشش کریں جب شکار لگنا شروع ہو جائے تو بلا وجہ ڈوری اور جگہ کی تبدیلی سے گریز کریں۔ اگر ْجوْ دستیاب ہو کیا ہی بات ہے۔ آٹے کی جگہ ْجوْ  کا استعمال انتہائی مفید ہے۔

"" ""
عام باٹم یا تہہ کی ڈوری گولی وزن  باٹم یا تہہ کی لنگڑی ڈوری گولی وزن 
"" ""
عام باٹم یا تہہ کی ڈوری پٹی وزن   باٹم یا تہہ کی لنگڑی  ڈوری پٹ وزن 

غذائیت: سی بریم – وٹامنز، معدنیات فائبر یا اومیگا 3

دندیا کھانے  میں شامل کرنے کے لئے ایک صحت مند مچھلی ہے۔یہ ایک متوازن، بغیر چکنائی والی مچھلی ہے، جو ان لوگوں کے لئے اچھی ہے جو اپنی خواراک میں  کیلوریز کی مقدار پر نظر رکھتے ہیں. تقریبا 100گرام پکی ہوئی مچھلی میں  18 گرام پروٹین ، 3 گرام چربی اور بہت کم مقدار میں سیچوریٹڈ چربی پائی جاتی ہے۔ یہ وٹامن B12 ،B6 ، سیلینیم اور فاسفورس سے بھی بھرپور ہے۔ یہ مائکرونیوٹرینٹس بھی فراہم کرتی ہے جو صحت مند اعصابی افعال کے لئے اہم ہیں۔

ذیل میں آر ڈی اے / آر آئی آپ کے پروفائل پر مبنی ہیں اور فی حصہ ہیں۔ RDAتجویز کردہ غذائی الاؤنس (آر ڈی اے) اوسط روزانہ غذا کی سطح ہے جو کسی خاص صنف اور زندگی کے مرحلے کے گروپ میں تقریبا تمام (97 سے 98 فیصد) صحت مند افراد کی غذائی تغذیہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے

Selenium: آپ کے خلیات کو نقصان دہ فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتا ہے، آپ کے مدافعتی نظام کی حمایت کرتا ہے اور عام تھائیرائیڈ فنکشن میں حصہ ڈالتا ہے

وٹامن بی 12: آپ کی ذہنی صحت، مدافعتی نظام کے افعال، صحت مند خلیوں کی تقسیم اور تھکاوٹ کو کم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے

Niacin (B3): آپ کی توانائی کی تخلیق، ذہنی صحت، اعصابی نظام کے فنکشن اور تھکاوٹ کو کم کرنے میں حصہ ڈالتا ہے اور کینسر کی روک تھام میں کردار ادا کرسکتا ہے

فاسفورس:  آپ کی توانائی کی تخلیق، آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے اور بچوں کی معمول کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے.

وٹامن بی 6 :  آپ کے مدافعتی نظام، ذہنی صحت، خون کی صحت، تھکاوٹ اور تھکاوٹ میں کمی میں حصہ ڈالتا ہے اور صحت مند بالوں کی حمایت کرتا ہے

پینٹوتھینک ایسڈ (بی 5)  :  آپ کی ذہنی کارکردگی، توانائی کی تخلیق اور تھکاوٹ اور تھکاوٹ کو کم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے

 
Grilled Fish گرل فش Homemade فرائی مچھلی
Black bream, 100 g Bream – Black Bream, 1 fish (100gr meat)
Cal: 140 •Carbs: 0g •Fat: 5.5g •Protein: 22.4 Cal: 300 •Carbs: 0g •Fat: 4g •Protein: 68g
"" ""

 

Related Posts