ماہی ماہی (آبڑوس-امبروز) مچھلی: خصوصیات، فوائد اور دلچسپ معلومات
آبڑوس ۔ امبروز یا ڈوراڈو مچھلی کا تعارف
سائنسی نام | خاندان | ترتیب |
Coryphaena hippurus | Coryphaenidae | Perciformes |
پاکستان کے سمندری علاقے، خاص طور پر بحیرہ عرب، مختلف قسم کی آبی حیات کے لئے مشہور ہیں۔ ان میں آبڑوس یا ڈوراڈو مچھلی اپنی ماحولیاتی اور تجارتی اہمیت کی وجہ سے نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہ مچھلی مضبوط جسمانی ساخت، ماحول سے ہم آہنگی، اور مچھلی کے شکار کی صنعت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
آبڑوس کہاں پائی جاتی ہے؟
پانی میں کہاں رہتی ہے:پانی کی اوپری تہہ میں کم از کم 5 وام سے 10 وام پر۔ آبڑوس گرم پانی کی مچھلی ہے اور کھلے سمندر میں پائی جاتی ہے۔ |
گہرائی کی حد: یہ عام طور پر سطح کے قریب اور 85 میٹر تک کی گہرائی میں رہتی ہے۔اکثر تیرتی اشیاء یا سمندری جھاڑیوں کے قریب۔ |
مقام و جائے وقوع:یہ مچھلی بحیرہ عرب، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، اور بحیرہ ہند کے گرم علاقوں میں ملتی ہے، خاص طور پر کراچی اور بلوچستان کے پانیوں میں۔ ساحلی علاقوں، خاص طور پر کراچی، اورماڑہ، اور گوادر کے قریب عام پائی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ مبارک ویلج، سنہرا کے پوائنٹس پر بھی پائی جاتی ہے۔ |
ہک/کنڈے: 0/4 یا 0/6 کے Circular یاJ-Hook مطلوبہ حجم کی مچھلی کے شکار کے حساب سے۔ سرکل ہُک (0/6) کیچ اینڈ ریلیز کے لیے بہتر ہے کیونکہ یہ مچھلی کے جسم کو کم نقصان پہنچاتا ہے۔ |
لائن/ڈوری: 30 سے60 پاؤنڈ(lb) بریڈڈ یا مونو فلامینٹ لائن. لمبائی: کم از کم 200 سے 300 میٹر لائن کا استعمال کریں، خاص طور پر گہرے اور کھلے سمندر کے شکار کے لیے۔ |
وزن: گولی یا پٹی وزن پانی میں کرنٹ کے مطابق |
چارہ: زندہ میہ، میہ کی پٹی ،بوئی اور لوئر / بانگڑہ پر اسٹرائیک کرتی ہے۔ |