دندیا پھُگیا-Sea Bream Fish

تعریف اور معلومات:

دندیا ساحلی ندیوں، نالیوں، جھیلوں اور خلیجوں میں، عام طور پر سمندری یا کھارے پانی  (Brackish water)   میں پائی جاتی ہے  جو نہ میٹھا ہو اور نہ بالکل سمندری کھارے پانی جیساہو ، Estuaries ایک جزوی طور پر بند، ساحلی آبی ذخائر ہے جہاں دریاؤں اور ندی نالوں کا میٹھا پانی سمندر کے کھارے پانی کے ساتھ مل جاتا ہے ۔لیکن خشک موسموں میں یہ تازہ پانی کے نچلے ترین حصے میں چلی جاتی ہے ۔اسکی رہائش گاہ زیادہ تر  ساحلی اور سمندری چٹانوں میں ہوتی ہے۔  ۔دندیا دریاؤں میں اوپر کی طرف کھارے پانیوں کی حد تک داخل ہوتی ہیں۔ یہ  اپنی خوراک  کے جگہ سے اپنے انڈے دینے کی جگہ کی طرف ہجرت کرتی ہیں۔ بنیادی طور پر سردیوں میں دریا کے داخلی راستوں (کندی) کے آس پاس میں موجود ہوتے  ہیں۔

مقام و جائے وقوع:

کیماڑی (عباسی، ۹ مائل، کےپی ٹی کچرا، فائن بویا،  پسٹن، بونیا وغیرہ)، عبدالرحمان گوٹھ(چکول، گنگا رام، میٹنگ، بتی)، مبارک ویلج، دو دریا اور پورٹ قاسم اسکے علاوہ مینگروز میں بڑے سائز کے  دندیا پائے جاتے ہیں۔

پانی میں وقوع:

یہ کم از کم1 سے 2 وام سطح سمندر سے  نیچے  10 میٹر اور زیادہ سے زیادہ 60میٹر گہرائی میں یا   پانی کی تہہ میں پائی جاتی ہے۔

لائن/ڈوری: 15   سے 25 پاؤنڈ(lb) ہک/کنڈے: 16 /15/14 نمبر کے J-Hook
وزن:   گولی وزن 1،2 نمبر/پٹی وزن پانی کے کرنٹ کے مطابق چارہ:   مرغی کی انتڑیاں،جھینگا، آٹا، لوئر، میہ، کیچوا، بوئی اور کیکڑے وغیرہ

دندیا کی پہچان و رنگت:

دندیا کا شمار کراچی میں کثیر تعداد میں پائی جانے والی مچھلیوں میں ہوتا ہے اس کی دو اقسام ہیں ایک زیر نظر سفید اور دوسرا ہلکا سرمئی جسے ”کالا دندیا“ بھی کہتے ہیں۔کراچی کا موسم خواہ کیسا ہی ہومگر یہ ہر موسم میں موجود ہوتی ہے‘ دندیا کے خدو خال والی دیگر مچھلیوں میں قسی‘ کپرتان‘ ڈانٹھی‘ پھوکیا‘ نیارا‘ کوُکڑی اور داند شامل ہیں۔ دندیا کا وزن ایک کلو گرام تک ہوتا ہے مگر ذائقہ دار دندیا کے لئے  250گرام تک کا انتخاب بہتر رہتا ہے‘ زیادہ بڑی ہونے کی صورت میں اس کا گوشت سخت ہوتا ہے۔ چاند کی اجالی راتوں (یکم سے 14) تک دندیا کا گوشت سفید رنگت کا ہوتا ہے اس کے بعد (15سے 29 تک) رنگت ہلکی ہوجاتی ہے اور ذائقے میں پچاس فی صد تک کمی ہوجاتی ہے‘ پھر اجالی راتوں میں لذیذ ہوجاتا ہے۔

دندیا کی افزائش نسل و نشوونما:

انڈے پلاکٹونک ( پانی کے بہاؤ کے ساتھ بہنے والے) ہوتے ہیں اور انڈے سے لاروا کی پیدائش  2.5 دن کے بعد ہوتی ہےجبکہ مزید 4 ہفتے بعد یہ مکمل مچھلی کی شکل اختیار کرتی ہے۔ انکی آبادی کا ایک حصہ انڈے دینے کے بعد  اپنی جنس مرد سے عورت میں تبدیل کرتا ہے۔  انکی خوراک میں    mollusks (گھونگے، سلگس، میہ اور آکٹوپس) ، crustaceans (کیکڑے، لابسٹر، جھینگا)، کیڑے ، چھوٹی مچھلی(لوئر، بوئی، بانگڑہ، وغیرہ)، کیچوا اور آٹا    شامل ہیں۔یہ بنسبت کالے دندیا کے آہستہ نشوونما پاتی ہے۔5 سال کی عمر میں اسکی لمبائی 9انچ تک بڑھتی ہے۔  جبکہ اب تک ا  س نسل کی 23 انچ لمبی اورتقریبا 4 کلوگرام تک   وزنی مچھلی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دندیا کی خوراک:

یہ سمندر میں موجود اپنے سے چھوٹے ہر قسم کے زندہ جانور کو شکار کر تی ہے جبکہ اپنے سے بڑے مردہ جانوریا مچھلی کو بھی ہڑپ کرلیتی ہے۔ دندیا گہرے اور کم گہرے دونوں قسم کےپانیوں میں پائی جاتی ہے۔  مرغیوں کی انتڑیاں اس کی پسندیدہ غذا ہے‘ عام چارہ مثلا آٹا‘ کیچوے اور جھینگے کے شکار کو یہ آہستہ آہستہ کھاتی ہے مگر کاٹنے کے ساتھ اگر مرغی کی انتڑیاں لگی ہوں تو کانٹامنہ میں کافی گہرائی تک چلا جاتا ہے ، گجا کر لیتی ہےاور ڈور کو کاٹنا ضروری ہوجاتا ہے۔ کراچی فشری میں ایک کلو وزنی دندیا کی قیمت گرمیوں کے موسم میں  500  روپے اور سردیوں میں قیمت 700تک ہوجاتی ہے جبکہ چھوٹی دندیا (ایک کلو گرام میں سات سے آٹھ عدد) کی قیمت 250 سے 300 روپے کلو اور سردیوں میں 500 سے 700تک ہوجاتی ہے۔ موسم سرما کے برعکس موسم گرما میں دندیا کے گوشت میں زیادہ لذت ہوتی ہے۔

دندیا کی ڈوری بنانے کا طریقہ:

اسکے شکار کی ڈوری کے  لیے پانی کے بہاؤ یا کرنٹ کے مطابق گولی یا پٹی وزن کے ساتھ14یا11 تک کا کانٹا (J-Hook) مچھلی کے سائز کی مطابق استعمال ہوتا ہے ۔ڈوری میں وزن کے بعد نیچے دو کانٹے یا ایک کانٹا لگایا جاتا ہے اور کبھی کبھار نیچے ایک کانٹا ،اس کے اوپر 6 انچ پروزن اور  ایک مزید کانٹا  اس سے اوپر  6 انچ کے فاصلے پر لگایا جاتا ہے جسے لنگڑی  ڈوری کہتے ہیں ۔پٹی وزن ہمیشہ  فکس جب کہ گولی وزن کو ایک چھوٹی سی پٹی سے  لاک کے ذریعے  فری رکھا جاتا ہے۔

دندیا کے شکار کا طریقہ:

دندیا اکثر سمندر کی تہہ میں  اور  مینگروز میں اوپری سطح پر تقریبا 1 سے 2 وام یا 10 میٹر کے فاصلے پر جھُنڈ کی شکل میں پائے جاتے ہیں۔   یہ تھوڑی تعداد میں ہوں تو انتہائی آہستہ اور جب جھنڈ کی صورت میں اور بڑے سائز کی ہو تو انتہائی تیز ی سے خوراک کرتی ہے ۔یہ چھوٹی مچھلی اور میہ بہت شوق سے کھاتی ہے جب کہ کنارے پر کیچوے اورچکی کے آٹے  پر جو سخت  گوندھا گیا ہو، اسکے ذریعے اسکا  اچھا شکار ہوتا ہے۔

دندیا کے چارہ کھانے  کا طریقہ:

دندیا 3 طرح سے چارہ کھاتا ہے۔

  1. ٹھہرے ہوئے یا کم کرنٹ والے پانی میں یہ بہت ہلکی خوراک یا ٹک ٹک کرتا ہےجسکو سمجھنا نئے اور اکثر پرانے شکاری کے لیے بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ اس صورتحال میں ڈور کو ہمیشہ تان کے پکڑیں اورمسلسل ہلکے ہلکے اوپر نیچے حرکت دیتے رہیں۔  جب ڈور پر  ہلکی سی  بھی چال ہو تو فورا کھینچ لیں۔  2 سے 3 مچھلیاں پکڑنے کے بعد آپ سائز کا اندازہ لگائیں اور اسی مناسبت سے اپنے کنڈوں اور ڈوری کا انتخاب کریں۔ یاد رکھیں اگر درست ڈوری کا استعمال نہ کیا گیا تو وقت اور شکار دونوں کا ضیاع ہے۔
  2. بعض اوقات مچھلی چارہ خاموشی سے مکمل  طور پر نگل لیتی ہے اور ہمیں  تب تک اندازہ نہیں ہوتا   جب تک یا تو مچھلی ڈور کو بھگانے کی کوشش نہ کرے یا ہم خود ڈور کو حرکت دیکر نہ دیکھ لیں۔ اس صورتحال کی وجہ شکاری کی عدم توجہ یا تجربہ کی کمی ہوتی ہے۔
  3. جب دندیا انتہائی بھُوکی ہو یا سائز میں بڑی ہو تو دہ ڈور پر ُٹک ُٹک کرنے کے بجائے ایک دم جھپٹتی ہے اور ڈوری کھینچنے  کی کوشش کرتی ہے۔اس دوران آپ نے ڈور کو ہر گز ڈھیلا نہیں چھوڑنا ورنہ مچھلی کنڈے میں سے نکلنے کا خدشہ رہتا ہے۔

اہم نقطہ: اگر بہت دیر تک کوئی چال نہ ہوتو  وقتا فوقتا چارہ چیک کرتے رہیں یا ایک آدھ  زور دار چال کے بعد  چارہ تبدیل کردیں۔ اگر مچھلی کسی ایک چارے پر کوئی چال نہیں کر رہی تو دوسری ڈوری پر مختلف چارہ لگا کر کوشش کریں اور جائزہ لیں۔

 

دندیا کے شکار کے لیے مختلف ڈوریاں
"" ""

عام باٹم/تہہ کی ڈوری گولی وزن

لنگڑی ڈوری گولی وزن

"" ""

عام باٹم/تہہ کی ڈوری  پٹی وزن

لنگڑی ڈوری  پٹی وزن

دندیا کی غذائیت:

دندیا کھانے  میں شامل کرنے کے لئے ایک صحت مند مچھلی ہے۔یہ ایک متوازن، بغیر چکنائی والی مچھلی ہے، جو ان لوگوں کے لئے اچھی ہے جو اپنی خواراک میں  کیلوریز کی مقدار پر نظر رکھتے ہیں. تقریبا  100گرام پکی ہوئی مچھلی میں  18گرام پروٹین ، 3 گرام چربی اور بہت کم مقدار میں سیچوریٹڈ چربی پائی جاتی ہے۔ یہ وٹامنB12 ، B6 ، سیلینیم اور فاسفورس سے بھی بھرپور ہے۔ یہ مائکرونیوٹرینٹس بھی فراہم کرتی ہے جو صحت مند اعصابی افعال کے لئے اہم ہیں۔

Grilled Fish

گرل فش

Quantity: Seabream, 100 g

Cal: 146 •Carbs: 1g •Fat: 8g •Protein: 17

 Homemade Fried

فرائی مچھلی

Quantity: Seabream – Tsipoura, 1 fish (250gr meat)

Cal: 240 •Carbs: 0g •Fat: 7g •Protein: 43g

"" ""

Related Posts