کپرتان یا کپڑتانTarwhine Silver Sea Bream Fish
تعریف اور معلومات:
کپڑتان یا کپرتان سمندری مچھلیوں میں شکار کے حوالے سےکسی بھی نئے شکاری کی سب سے پہلی شکار کی جانے والی مچھلیوں میں سے ایک ہے۔ اکثر شکاری اسے دھندیا سے مشابہت کی وجہ سے پہچاننے میں غلطی کا شکار ہوتے ہیں۔یہ سی بریم (Sea Bream )خاندان کی ایک مشہور قسم ہے جو اکثر پتھریلی چٹانوں، ریتیلے ساحلوں اور گہری سمندری چٹانوں کے آس پاس پائی جاتی ہے۔ ااسکی جلد انتہائی چکمدار جبکہ بدن پر دھندیا کی طرح سفید چھلکے ہوتے ہیں۔ اسکی دم اور پر پیلے اور سیاہی مائل رنگ کے ہوتے ہیں۔ا سے عام طور پر کپڑتان یا کپرتان کے نام سے جانا جاتا ہے ۔کپرتان دراصل اسپاریڈی خاندان(Sparidae family) کا ایک رکن ہے اور کالے اور سفید دھندیا دونوں سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔ نئے شکاری کے لیے اسکا شکار بہت ہی فائدہ مند رہتا ہے کیونکہ یہ کبھی کبھار بہت ہوشیاری سے چارہ کھاتی ہے لہذا اسکی چال کو سمجھنے کے بعد دوسری مچھلیوں کی چال کو سمجھنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
جائے وقوع: کیماڑی عباسی، بویا، ۴ نمبر، بریک واٹر، عبدالرحمان گوٹھ، مبارک ویلج، دو دریا اور پورٹ قاسم، مینگروز
پانی میں وقوع: کم از کم 15 میٹر اور زیادہ سے زیادہ 60 میٹر گہرے پانی میں پائی جاتی ہے۔
لائن/ڈوری: 15 سے 25 پاؤنڈ……ہک/کنڈے: 16/15/14 نمبر کے J-Hook
وزن: گولی وزن 1،2 نمبر/پٹی وزن کرنٹ کے مطابق
چارہ: جھینگا، آٹا، لوئر، میہ، کیچوا، بوئی اور پسندیدہ خوراک کیکڑاہے۔
کپڑتان یا کپرتان کی افزائش نسل:
یہ زیادہ تراپنی انواع کی مچھلیوں کی طرح ناقابل یقین حد تک آہستہ بڑھنے والی مچھلی ہے جو تقریبا 15 تا 20 سینٹی میٹر تک کی لمبائی اور 2 سے 3 سال کی عمر میں پختگی یا جوانی تک پہنچتی ہے۔ اس عمر کے بعد ان کی نشوونما کافی سست ہو جاتی ہے۔ اس ابتدائی مرحلے میں ان کے پاس ناپختہ بیضہ دانیاں اور ٹیسٹس ہوتے ہیں۔یہ مچھلی اس وقت تک جب تک کہ اسکا پہلا بچہ پیدا نہیں ہوتا تب تک یہ فیصلہ نہیں کرے پاتی کہ اسے مادہ بننا ہے یا نر۔ عام طور پر موسم بہار یا موسم گرما نومبر سے جنوری تک کپرتان افزائش نسل کرتے ہیں جس میں پانی کا درجہ حرارت، نمکیات، خوراک کی دستیابی اور مناسب رہائش گاہ سب اس نسل کی افزائش کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کپرتان کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 50 سینٹی میٹر اور وزن 1.5 کلوگرام تک پہنچ سکتی ہے۔
کپڑتان یا کپرتان کی ڈوری بنانے کا طریقہ:
بیچ سمندر میں شکار کے دوران پانی کے بہاؤ یا کرنٹ کے مطابق گولی یا پٹی وزن کے ساتھ16 یا14 کا کانٹا (J-Hook)استعمال ہوتا ہے ۔ڈوری میں وزن کے بعد نیچے دو کانٹے یا ایک کانٹا لگایا جاتا ہے اور کبھی کبھار نیچے ایک کانٹا ،اس کے اوپر ایک وزن اور پھر اوپر ایک مزید کانٹہ 6 انچ کے فاصلے پر بھی لگایا جاتا ہے جسے لنگڑی ڈور کہتے ہیں ۔پٹی وزن ہمیشہ فکس جب کہ گولی وزن کو ایک چھوٹی سی پٹی سے لاک کے ذریعے فری یا ڈھیلا رکھا جاتا ہے۔ جبکہ کنارے سے شکار کے لیے وزن کم سے کم اور باقی سب بیان کردہ معلومات کے مطابق کیا جاتا ہے۔
کپڑتان یا کپرتان کےشکار کا طریقہ:
کپڑتان اکثر سمندر کی تہہ میں یا اوپری سطح پر تقریبا 1 سے 2 وام یا 15 میٹر کے فاصلے پر جھنڈ یا پن کی شکل میں رہتےہیں۔ اس کا شکار نئے شکاری کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ اکثر اس کا شکار کرنے کے بعد آپ کو باقی مچھلیوں کے شکارکو سمجھنے میں کافی مدد ملتی ہے ۔ یہ تھوڑی تعداد میں ہوں تو انتہائی آہستہ اور جب جھنڈ کی صورت میں ہو تو انتہائی تیز ی سے خوراک کرتی ہے ۔یہ جھینگا اور میہ بہت شوق سے کھاتی ہے جب کہ کنارے پر کیچوے اور آٹے کے ذریعے اسکا اچھا شکار ہوتا ہے۔
عام باٹم/تہہ کی ڈوری گولی وزن |
لنگڑی ڈوری گولی وزن |
عام باٹم/تہہ کی ڈوری پٹی وزن |
لنگڑی ڈوری پٹی وزن |